National

’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ

’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ

اترپردیش کے بجٹ میں حال ہی میں بلیا کو میڈیکل کالج کا تحفہ ملا۔ یوپی اسمبلی میں بھوجپوری میں تقریر کے بعد بلیا پہنچی بانس ڈیہہ کی رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد رکن اسمبلی نے ایک عجیب وغریب اورمتنازعہ مطالبہ کردیا، جو اب جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے میڈیکل کالج میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے میڈیکل کالج میں ایک الگ ونگ یا بلڈنگ بنائی جائے، تاکہ ہندو طبقہ محفوظ محسوس کرے۔ رکن اسمبلی کیتکی سنگھ کا یہ مطالبہ نہ صرف سرخیوں میں ہے بلکہ اب کئی طرح کے سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ ان کے اس بیان سے ایسا لگتا ہے کہ ریاست میں شاید ہندو مسلم کی بات ہی ہورہی ہے اوراسی سے ریاست کی ترقی ہوگی۔ مسلمانوں کے لئے الگ ونگ یا عمارت کی تعمیر ہو: بی جے پی ایم ایل اے بی جے پی رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلمانوں کو ہولی، رام نومی، درگا پوجا کے تہوار پر پریشانیاں ہوتی ہیں۔ ایسے میں اب انہیں آنے والے وقت میں علاج میں بھی پریشانی ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پریشانی کو دھیان میں رکھتے ہوئے میں وزیراعلیٰ سے یہ مطالبہ کرتی ہوں کہ میڈیکل کالج میں ایک الگ بلڈنگ یا الگ ونگ بنائی جائے، جس سے پریشانی ہونے پر اپنا علاج الگ سے کراسکیں۔ رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ یوگی سے مطالبہ کیا کہ دیوالی کے موقع پر بن رہے میڈیکل کالج میں مسلمانوں کے لئے الگ ونگ کا انتظام کیا جائے۔ رکن اسمبلی کیتکی سنگھ اکثراس طرح کے بیانوں کے سبب سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ اس کے پہلے بھی وہ کئی بار پہلے بھی کئی بیانوں سے سیاسی گرما گرمی بڑھا چکی ہیں۔ حال ہی میں بجٹ سیشن کے دوران انہوں نے اپنی تقریر بھوجپوری زبان میں کی تھی، جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں بنی رہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں اپنے بیانوں سے سرخیوں میں رہنے کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکی بھی مل چکی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments