ملک میں ہولی اورجمعہ کی نماز سے متعلق نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ اسی درمیان، بہارکے دربھنگہ کی میئرانجم آرا کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ہولی اورجمعہ کی نماز سے متعلق شہرکے باشندوں سے امن امان برقراررکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے گزارش کی کہ جمعہ کوساڑھے 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہولی کھیلنے پرروک لگائی جائے تاکہ مسلم طبقہ جمعہ کی نمازادا کرسکے۔ میئرانجم آرا نے کہا کہ جمعہ کا وقت آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، اس لئے شہرکے باشندوں کو آپسی بھائی چارہ بنائے رکھنے کے لئے اس دوران ہولی سے پرہیز کرنا چاہئے۔ انہوں نے خاص طورپراپیل کی کہ مسجدوں اورنماز ادا کرنے والے مقامات کے پاس ہولی نہ کھیلی جائے۔ انجم آرا نے کہا، ”جھگڑا کوئی نہیں کرنا چاہتا ہے۔ دو چارشرپسند عناصر ہیں، جن کی وجہ سے یہ سب ہوتا ہے۔ میں دربھنگہ کے لوگوں سے کہنا چاہوں گی کہ آپ انتظامیہ کی مدد کیجئے۔ ضرورت پڑنے پرانتظامیہ کی مدد لیجئے۔ تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثہ سے بچا جاسکے۔ ہم لوگوں نے ترکیب نکالی ہے کہ ہولی کودوگھنٹے کے لئے روکا جائے۔ ساڑھے 12 بجے سے دو بجے تک ہولی کو روک کر جمعہ کی نماز ادا کرنے دیا جائے۔“ دربھنگلہ ضلع انتظامیہ نے بھی امن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہولی اور رمضان پہلے امن وامان کے ساتھ منائے گئے ہیں اور اس بار بھی سبھی طبقات کو ایک دوسرے کی جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ یوپی کے سنبھل کے سی اوانوج چودھری کے ذریعہ ہولی اورجمعہ کی نمازسے متعلق دیئے گئے ایک بیان کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ دراصل، سنبھل سی اوانوج چودھری نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ ہولی سال میں ایک بارآتا ہے اورجمعہ سال میں 52 بارآتا ہے۔ اگر کسی کو رنگ سے پرہیزہے تووہ گھرسے باہرنہ نکلیں۔ ہولی کے دن گھرپرہی نمازادا کریں۔ آپ کو بتادیں کہ جمعہ (14 مارچ) کوہولی کا تہوارہے اوراس دن نمازجمعہ بھی ادا کی جائے گی۔
Source: social media
’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ
مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کی نگرانی پولیس کی ذمہ داری: فڈنویس
ڈی ایم کے ممبران پارلیمنٹ نے قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سےوزیرتعلیم کے تبصرے پر احتجاج کیا
مدھیہ پردیش کے مہو میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں پانچ ایف آئی آرز درج کی گئیں، 13 افراد گرفتار
سنبھل جامع مسجد کی بیرونی دیواروں پر رنگ و روغن کی اجازت، الہ آباد ہائی کورٹ کا حکم
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے احتجاج کا اعلان کر دیا
شروعاتی تیزی کے بعد شیئر بازار میں گراوٹ، سینسیکس-نفٹی ریڈ زون میں
”نماز کے لئے ساڑھے بجے سے 2 بجے تک ہولی پر لگے روک“، دربھنگہ میئر انجم آرا نے کیا بڑا مطالبہ
تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار
بھوجپور: باپ نے چار بچوں سمیت زہر کھایا، تین کی موت
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
وزیراعظم نریندرمودی فرانس اور امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ
وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط :جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال
کرناٹک ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے نکاح، طلاق کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیار پر سوال اٹھایا