ہندستانی شیئر بازار کی رفتار ہفتہ کے تیسرے کاروباری دن حیران کرتی نظر آئی۔ بدھ کو تیز شروعات کے بعد کچھ ہی منٹوں میں اچانک سینسیکس-نفٹی ریڈ زون میں پہنچ گئے۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئر والا سینسیکس کھلنے کے ساتھ ہی 250 پوائنٹس سے زیادہ اُچھل گیا تھا لیکن پھر 10 منٹ بعد ہی یہ تقریباً 100 پوائنٹس ٹوٹ کر کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔ کچھ اسی طرح کا حال نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی کا بھی دیکھنے کو ملا اور گرین زون میں کھلنے کے بعد یہ بھی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرنے لگی۔ شیئر مارکیٹ میں اتار-چڑھاؤ کے درمیان بی ایس ای کی لارج کیپ کمپنیوں میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ ٹیلی کام کمپنی ایئر ٹیل کا شیئر بھاگا اور کھلنے کے ساتھ ہی 3 فیصد سے زیادہ اُچھل گیا، اس کے علاوہ مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی۔ اس دوران لگاتار تیسرے دن پرائیویٹ سیکٹر کے انڈسنڈ بینک کا شیئر شروعاتی کاروبار میں دھڑام نظر آیا اور یہ 7 فیصد سے زیادہ ٹوٹ کر کھلا لیکن پھر اچانک اس نے طوفانی رفتار پکڑ لی۔ شیئر مارکیٹ نے کھلنے کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں کو حیران کرنا شروع کر دیا۔ بی ایس ای کا سینسیکس اپنے پچھلے بند 74102 کے مقابلے میں اچھل کر 74270 کی سطح پر کھلا اور کھلنے کے ساتھ ہی 250 پوائنٹس کے آس-پاس چڑھ کر 74392 کی سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد اچانک یہ ٹوٹنے لگا اور گر کر 73998 پر آ گیا۔ نفٹی کی اگر بات کی جائے تو این ایس ای کے اس انڈیکس نے بھی اپنے پچھلے بند 22497 کے مقابلے میں تیزی کے ساتھ 22536 پر کاروبار شروع کیا اور 22577 تک اُچھلا، لیکن سینسیکس میں گراوٹ آتے ہی یہ بھی ٹوٹنے لگا اور گر کر 22450 کی سطح پر کاروبار کرتا دکھائی دیا۔
Source: social media
’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ
مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کی نگرانی پولیس کی ذمہ داری: فڈنویس
ڈی ایم کے ممبران پارلیمنٹ نے قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سےوزیرتعلیم کے تبصرے پر احتجاج کیا
مدھیہ پردیش کے مہو میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں پانچ ایف آئی آرز درج کی گئیں، 13 افراد گرفتار
سنبھل جامع مسجد کی بیرونی دیواروں پر رنگ و روغن کی اجازت، الہ آباد ہائی کورٹ کا حکم
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے احتجاج کا اعلان کر دیا
شروعاتی تیزی کے بعد شیئر بازار میں گراوٹ، سینسیکس-نفٹی ریڈ زون میں
”نماز کے لئے ساڑھے بجے سے 2 بجے تک ہولی پر لگے روک“، دربھنگہ میئر انجم آرا نے کیا بڑا مطالبہ
تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار
بھوجپور: باپ نے چار بچوں سمیت زہر کھایا، تین کی موت
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
وزیراعظم نریندرمودی فرانس اور امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ
وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط :جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال
کرناٹک ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے نکاح، طلاق کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیار پر سوال اٹھایا