National

تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار

تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار

حیدرآباد12مارچ: تلنگانہ کے نکریکل کے ایم ایل اے ویمولا ویریشم کو ایک نامعلوم نمبر سے برہنہ ویڈیو کال موصول ہونے اورانہیں دھمکانے کے معاملہ میں پولیس نے مدھیہ پردیش کے حکام کی مدد سے ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ مشتبہ افراد کو تلنگانہ لایا گیا ہے۔4 مارچ کو نلگنڈہ کے نکریکل کانگریس ایم ایل اے ویمولا ویریشم ایک سائبر بلیک میلنگ کے واقعہ کا نشانہ بنے۔ اس شام وہ اپنے دفتر میں موجود تھے جب انہیں ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ ویڈیو کال موصول ہوئی۔ کال ریسیو کرنے پر انہیں اسکرین پر ایک برہنہ خاتون نظر آئی، جس پر انہوں نے فوراً کال کاٹ دی۔ تھوڑی دیر بعد، سائبر مجرمین نے ایم ایل اے کو اس ویڈیو کال کے اسکرین شاٹس بھیجے اور رقم کا مطالبہ کیا۔ دھمکی دی گئی کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو یہ تصاویر اور ویڈیو ان کے کانگریسی ساتھیوں، حامیوں اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں گی۔ بلیک میلرس نے ابتدائی طور پر 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ ویمولا ویریشم نے بلیک میلنگ کے آگے جھکنے کے بجائے فوراً نکریکل پولیس کو اطلاع دی۔ جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ یہ کال مدھیہ پردیش سے کی گئی تھی۔ مدھیہ پردیش پولیس کی مدد سے ملزمین کو گرفتار کر کے نکریکل لایا گیا۔ ویریشم نے کہا کہ اگر ایک ایم ایل اے کو اس طرح کے جرم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تو عام شہریوں کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو سائبر خطرات سے آگاہ رہنے اور اپنی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments