لکھنؤ:10فروری(:سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ پریاگ راج میں مہاکمبھ میں لاکھوں عقیدت مند پریشانیوں سے دوچار ہیں۔اور حکومت اپنی اس ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریاگ راج مہاکمبھ کے راستے میں جام میں پھنسے لاکھوں افراد اپنی گاڑیوں میں گھنٹوں سے قید ہیں۔ یومیہ ضرورتوں کے لئے خواتین تک کے لئے کوئی مقام نہیں ہے۔ جو لوگ راستوں میں بیہوش ہورہے ہیں ان کی دیکھ بھال کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ عقیدت مندوں کے موبائل فون کی بیٹری ختم ہوگئی ہے۔ جس سے ا ن کا اپنے لوگوں سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ رابطہ اور اطلاع کی کمی میں لوگوں میں کافی بے چینی ہے۔ یادو نے کہا کہ حالات پر کنٹرول کے لئے کوئی ذمہ دار وزیر یا شخص دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ وزیر اعلی تو پوری طرح سے ناکام ثابت ہوچکے ہیں ساتھ ہی پریاگ راج سے متعلق نائب وزیر اعلی اور کئی معروف وزیر ندارد ہیں۔ جنہیں عوام کے درمیان ہونا چاہئے تھا وہ گھروں میں بیٹھے ہیں جو سپاہی چوتھے زمرے کے ملازم یا صفائی اہلکار دن رات ایمانداری کے ساتھ بھوکے پیاسے ڈٹے ہیں۔ ان کے کھانےپانی کا کوئی نظم نہیں ہورہا ہے۔ افسران کمروں میں بیٹھ کر آرڈر دے رہے ہیں لیکن زمین پر نہیں اتررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاکمبھ کے موقع پر اترپردیش میں گاڑیوں کو ٹول فری کیا جانا چاہئے۔ اس سے سفر کی روکاوٹ بھی کم ہوگی اور جام کا بحران بھی۔جب فلموں کو ٹیکس فری کیا جاسکتا ہے تو مہاکمبھ پر گاڑیوں کو ٹیکس فری کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ پریاگ راج میں چترک جام کی وجہ سے نہ کھانے۔پینے کے لئے اناج اور سبزی مسالے دسیتاب ہوپارہے ہیں اور نہ ہی دوا۔ پٹرول، ڈیزل۔ اس سے پریاگ راج و مہاکمبھ احاطے اور پریاگ راج آنے جانے والے شاہراہوں پر پھنسے کروڑوں بھوکے۔پیاسے، تھکے ہارے عقیدت مندوں کی حالت ہر گھنٹے بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے۔ یہ ایک کافی سنگین صورتحال ہے۔ یادو نے کہا کہ پریاگ راج کے شہری باشندوں کو گندگی، جام اور مہنگائی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ اب بی جےپی عقیدت مندوں پر ہی یہ الزام لگارہی ہے کہ جب پتہ ہے کہ ہر طرف بدنظمی پھیل گئی ہے توعقیدت مند آہی کیوں رہے ہیں۔ کوئی ریاست میں حادثے کے مارے لوگوں کو اپنے حال پر چھوڑ کر دوسرے ریاست میں تقریب میں شرکت کررہا ہے۔ کوئی بیرون ملک چلا جارہا ہے۔
Source: uni news
’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ
مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کی نگرانی پولیس کی ذمہ داری: فڈنویس
ڈی ایم کے ممبران پارلیمنٹ نے قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سےوزیرتعلیم کے تبصرے پر احتجاج کیا
مدھیہ پردیش کے مہو میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں پانچ ایف آئی آرز درج کی گئیں، 13 افراد گرفتار
سنبھل جامع مسجد کی بیرونی دیواروں پر رنگ و روغن کی اجازت، الہ آباد ہائی کورٹ کا حکم
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے احتجاج کا اعلان کر دیا
شروعاتی تیزی کے بعد شیئر بازار میں گراوٹ، سینسیکس-نفٹی ریڈ زون میں
”نماز کے لئے ساڑھے بجے سے 2 بجے تک ہولی پر لگے روک“، دربھنگہ میئر انجم آرا نے کیا بڑا مطالبہ
تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار
بھوجپور: باپ نے چار بچوں سمیت زہر کھایا، تین کی موت
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
وزیراعظم نریندرمودی فرانس اور امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ
وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط :جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال
کرناٹک ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے نکاح، طلاق کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیار پر سوال اٹھایا