پریاگ راج:25اپریل(: اترپردیش سیکنڈر ایجوکیشن کونسل(یوپی بورڈ) کی ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ امتحان کے نتائج میں طالبات نے پرچم لہرایا ہے۔ ہائی اسکول میں جالون کے یش پرتاپ سنگھ نے 97.83 فیصدی نمبران کے ساتھ ریاست میں ٹاپ کیا ہے وہیں انٹر میڈیٹ امتحان میں پریاگ راج کی مہک جیسوال 97.2فیصدی کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے۔ بورڈ کے ہائی اسکول کے امتحان میں 90.11 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جس میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 93.87 فیصد اور لڑکوں کا 86.66 فیصد ہے جب کہ 81.85 فیصد امیدواروں نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا ہے۔ ان میں طالبات کا تناسب 86.37 فیصد اور لڑکوں کا تناسب 76.60 فیصد ہے۔ ہائی اسکول کے امتحان میں جالون کے آر کے ڈی انٹر کالج، عمری کے یش پرتاپ نے 600 میں سے 587 نمبر حاصل کرکے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے، وہیں شیواجی ایس این انٹر کالج، اٹاوہ کی انشی نے 600 میں سے 586 نمبرات اور بارہ بنکی کے سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج رام سنہی گھاٹ کے ابھیشیک یادو اتنے ہی نمبرات حاصل کر کے مشترکہ طور سے دوسرے مقام پر ہیں۔ انٹرمیڈیٹ میں بچھا رام یادو انٹر کالج، بلتھی کا پورہ، پریاگ راج کی مہک جیسوال نے 500 میں سے 486 نمبر حاصل کیے ہیں، جبکہ سری نارائن سرسوتی انٹر کالج، گجرولا، امروہہ کی ساکشی نے 500 میں سے 484 نمبرات اور سلطان پور میں کادی پور واقع سروستی ودیا مندر کے طالبہ علم آدرش یادو نے اتنے ہی نمبرات کے ساتھ مشترک ہ طور سے دوسرے مقام پر ہیں۔
Source: uni urdu news service
بہرائچ میں دم گھٹنے سے پانچ لوگوں کی موت، تین کی حالت نازک
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف کل بھوپال بند، بی جے پی کی طرف سے کینڈل مارچ
بانڈی پورہ کے کلنار اجس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ، آپریشن جاری
ایل او سی پر رات بھر فائرنگ، پاکستانی اشتعال انگیزی کا ہندستان نے دیا سخت جواب
یوپی بورڈ امتحان میں بیٹیوں نے لہرایا پرچم
’ریاستوں میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت کریں اور واپس بھیجیں‘، امت شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے کی بات
جنوبی کشمیر میں تین ملی ٹنٹوں کے مکان مسمار کئے گئے
برطانیہ میں پاکستانی اہلکار نے پہلگام حملے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ہندستانیوں کو گلے کاٹنے کی دھمکی دی، ویڈیو وائرل
پہلگام حملہ: ایران کی بھارت پاکستان کے بیچ ثالثی کی پیشکش، سعودی عرب کی دونوں ممالک سے تبادلہ خیال
پاکستانیوں پر کوئی اعتبار نہیں، سیما حیدر ہو یا دہشت گرد،سیما حیدر کو پاکستان بھیجیں: متھلیش بھابھی