National

سب سے بڑا نکسل آپریشن جاری، 150 نکسلیوں کو مارنے کی کوشش

سب سے بڑا نکسل آپریشن جاری، 150 نکسلیوں کو مارنے کی کوشش

بیجاپور، 25 اپریل : چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور مہاراشٹر کے سرحدی جنگلات اور پہاڑوں میں ممنوعہ ہڈما اور دیوا جیسے بڑے نکسلی لیڈروں سمیت تقریباً 150 ماؤنوازوں کو پکڑنے یا مارنے کے لیے 5,000 سیکورٹی اہلکاروں کا آپریشن گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ہے۔ دریں اثناء شدید گرمی کے باعث آپریشن میں شامل متعدد سیکیورٹی اہلکار دست کی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ کچھ فوجیوں کو علاج کے لیے قریبی تلنگانہ کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان دنوں مہم کے مقام پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس بتایا جاتا ہے۔ یہ آپریشن چھتیس گڑھ کی بیجاپور-تلنگانہ-مہاراشٹر سرحد پر شروع کیا گیا ہے، جس میں فورس مہاراشٹرا کی سرحد سے جنگلوں میں بھی داخل ہو رہی ہے۔ نکسل محاذ پر فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی کی وجہ سے اس آپریشن کو ملک میں اب تک کا سب سے بڑا نکسل مخالف آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک پانچ نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ جن میں سے تین خواتین نکسلائیٹس کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران یہ کامیابی حاصل کی۔ ان نکسلیوں میں کچھ کٹر اور مطلوب نام بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ مارے گئے نکسلیوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ملک میں نکسل کے خاتمے کے لیے اب تک کا سب سے بڑا مشترکہ آپریشن چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور مہاراشٹر سے متصل جنگلات میں چلایا جا رہا ہے۔ اس آپریشن میں فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ تقریباً 5000 سیکورٹی فورس کے اہلکار شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ آپریشن سرکردہ نکسلائیٹ لیڈر ہڈما اور دیوا کو گھیرنے اور گرفتار کرنے کے مقصد سے چلایا جا رہا ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی کی ہدایت پر اور مرکزی وزارت داخلہ کے ایک اعلیٰ افسر کی نگرانی میں 'نکسلی خاتمے' کی یہ بڑی مہم تین ریاستوں میں چل رہی ہے۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن میں ڈی آر جی، ایس ٹی ایف، کوبرا، سی آر پی ایف، بستر فائٹر، مہاراشٹر کے سی 60 کمانڈوز اور آندھرا پردیش کی گرے ہاؤنڈز فورس کے سپاہیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ مزید برآں، فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے 'اسٹریٹجک محاصرہ' کیا جا رہا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق چھتیس گڑھ-تلنگانہ-مہاراشٹر کے ٹرائی جنکشن علاقے میں 150 سے زیادہ نکسلیوں کا ایک اجتماع ہے۔ ان میں ہڈما، دیوا، دامودر جیسے بدنام نکسلی لیڈر اور بٹالین کے ارکان شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے انہیں چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments