National

پہلگام حملہ: ایران کی بھارت پاکستان کے بیچ ثالثی کی پیشکش، سعودی عرب کی دونوں ممالک سے تبادلہ خیال

پہلگام حملہ: ایران کی بھارت پاکستان کے بیچ ثالثی کی پیشکش، سعودی عرب کی دونوں ممالک سے تبادلہ خیال

نئی دہلی: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد ایران نے دونوں ممالک ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ وہیں سعودی عرب بھی نئی دہلی اور اسلام آباد کے بیچ کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم ہو گیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے تازہ صورت حال پر اپنے ہندوستانی اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ہندستان اور پاکستان ایران کے برادر اور ہمسایہ ہیں۔ دونوں کے ساتھ ہمارے ثقافتی اور تہذیبی تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ دوسرے ہمسایوں کی طرح ہم بھی انہیں اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔" اراغچی نے کہا کہ موجودہ مشکل وقت میں ایران پاکستان اور بھارت کے بیچ بہتر افہام و تفہیم پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے فارسی کے مشہور شاعر سعدی کا حوالہ بھی دیا۔ وہیں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے فون پر بات کی۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے ایکس پر لکھا کہ "سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے اور اس واقعے کے سرحد پار روابط پر تبادلہ خیال کیا۔" وہیں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسحق ڈار کو سعودی عرب کا فون آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو بھارت کی طرف سے اعلان کردہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈار نے مزید بڑھتی ہوئی حرکتوں کے خلاف "خبردار" بھی کیا اور "کسی بھی جارحیت کا مضبوطی سے جواب دینے" کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments