جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہر ہنستانی غصے کی آگ میں جل رہے ہے ، اور دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے ہندستانی بھی اس حملے کے خلاف احتجاج کررہےہیں۔ اس حملے میں 26 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔ لیکن پاکستان کو ان اموات کی کوئی پروا نہیں۔ ایسی ہی ایک شرمناک حرکت لندن میں پاکستانی سفارت خانے سے سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی سفیر کی جانب سے پہلگام حملے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ہندستانیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس میں پاکستانی افسر نے بھارتی مظاہرین کے گلے کاٹنے کی طرف اشارہ کیا۔ لندن میں پاکستانی فوج کے دفاعی افسر نے ہندوستانی مظاہرین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ،بے شرمی کے ساتھ ان کا گلے کاٹنے کا اشارہ کیا اور دھمکی دی۔ یہ اشارہ کرنے والا افسر کرنل تیمور راحت ہے، جو برطانیہ میں پاکستان مشن میں پاک فوج، فضائی اور ملٹری اتاشی ہے۔ اس حرکت کے بعد ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی دہشت گردوں اور اہلکاروں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ پاکستانی افسر نہ صرف گلا کاٹنے کا اشارہ کر رہا تھا بلکہ اس نے بھارتی فضائیہ کے افسر ابھی نندن وردھمان کی تصویر لے کر مشتعل کرنے کی کوشش کی، اس نے وہ تصویر ب ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی، جس پر لکھا تھا ’’چائے لاجواب ہے۔‘‘ یہ حرکت ہندوستانیوں کو مشتعل کرنے اور ان کی توہین کرنے کی کوشش تھی۔ لیکن احتجاج کرنے والے بھارتیوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ ابھی نندن وردھمان ، جو بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر تھے، پلوامہ حملے کے دوران دنیا کی نظروں میں آگئے۔ پلوامہ حملے کے بعد وہ دہشت گردوں کے خلاف بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابھی نندن وردھمان نے پاکستان کی سرحد میں گھس کر دشمن کی فوج کے لڑاکا طیارے کو مار گرایا تھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستانی لڑاکا طیارے کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے طیارے کو بھی نقصان پہنچا اور وہ زخمی ہوگئے۔ انہیں پاکستانی فوج نے پکڑ لیا ،لیکن بعد میں بھارت کے دباؤ پر ابھی نندن کو رہا کر دیا گیا۔ ابھی نندن وردھمان کو ان کی بہادری کے لیے 2021 میں ویر چکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
Source: social media
انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر ڈیکا کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع
وقف ترمیمی قانون: آج کی سماعت ختم، کل حکومت رکھے گی اپنا موقف
کثیر جماعتی پارلیمانی وفد میں ابھیشیک بنرجی کا نام شامل
گونڈہ میں پولیس انکاؤنٹرمیں ایک لاکھ روپے کا انعامی بدمعاش ہلاک
دو ایکسپریس ٹرینیں پٹری سے اترنے سے بال بال بچیں، ہوشیار لوکو پائلٹوں نے بچائیں سیکڑوں جانیں
مودی حکومت کی غلطی کی وجہ سے ہوا پہلگام حملہ،سیاحوں کو دی ہوتی سیکورٹی تو بچ جاتی 26 جانیں:کھرگے
آپریشن سندور پر تبصرہ، پروفیسر علی خان محمود آباد کو جوڈیشل کسٹڈی کردیا گیا
مودی حکومت کی غلطی کی وجہ سے ہوا پہلگام حملہ،سیاحوں کو دی ہوتی سیکورٹی تو بچ جاتی 26 جانیں:کھرگے
مجھے ہراساں کرنے کے ارادے سےمیرا تبادلہ کیا گیا تھا،مہاراشٹر ہائی کورٹ کے جج نے سپریم کورٹ پر لگایا الزام
موبائل فون کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر کی خودکشی
چیف گرنتھی نے آپریشن سندور کے دوران ایئر ڈیفنس گنز کو تعینات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی: امرجیت
چھگن بھجبل کی تقریبِ حلف برداری کے ساتھ بی جے پی کی پرانی پوسٹ وائرل
پنجاب میں واگہہ- اٹاری بارڈر پر عوام کے لیے بیٹنگ ریٹریٹ تقریب دوبارہ شروع
پاکستان کے ساتھ معاہدہ کن اصولوں اور یقین دہانیوں پر ہوا؟:پائلٹ