کلکتہ 20مئی :مرکزی حکومت نے پاکستان کی دہشت گردی اور 'آپریشن سندور سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے کثیر جماعتی پارلیمانی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ترنمول کانگریس نے مرکزی حکومت کے اس وفد کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے عمل پر سخت اعتراض کیا تھا۔ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے منگل کی صبح وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو فون کرکے اس مسئلے پر بات کی۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ابھشیک بنرجی پارلیمانی پارٹی میں ترنمول کی نمائندگی کریں گے۔ ممتا بنرجی نے ابھیشیک کے نام کی تجویز کی ہے۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر ممتا بنرجی نے اور آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بہرام پور سے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ یوسف پٹھان کو پارٹی کےعلم میں آئے بغیر پارلیمانی پارٹی میں ترنمول کانگریس کے نمائندے کے طور پر شامل کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے دو سرکردہ لیڈروں نے واضح کیا کہ نہ تو حکمراں پارٹی، بی جے پی، مرکز میں اور نہ ہی دوسرے سرے پر، یہ فیصلہ کر سکتی ہے کہ ترنمول کی طرف کون جائے گا۔ اس کا فیصلہ ٹیم کرے گی۔ ممتا اور ابھیشیک بنرجی نے پیر کو یہ بھی واضح کیا کہ اگر مرکز اس کی درخواست کرے گا تو ترنمول ضرور اس پر غور کرے گی۔ اسی بنیاد پر اتوار کو پٹھان کا نام ٹیم سے واپس لے لیا گیا تھا۔ بنگال کی حکمراں جماعت کے ذرائع کے مطابق رجیجو کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران ممتا نے اس بات پر ناراضگی ظاہر کی کہ کس طرح مرکز نے پارٹی قیادت کو بتائے بغیر ترنمول کے نمائندے کے نام کا فیصلہ کر لیا۔ مرکزی وزیر نے بھی ممتا بنرجی کو منانے کی کوشش کی ۔ بعد ازاں بات چیت کے ذریعے فریقین میں اتفاق رائے ہو گیا۔ غور طلب ہے کہ رجیجو نے پٹھان سے براہ راست فون پر رابطہ کیا تھا۔ مرکزی وزیر نے ان کے پاسپورٹ کے کاغذات مانگے۔ترنمول کانگریس نے اس پیش رفت کی مخالفت کی پیر کو ممتا بنرجی نے کہاتھا کہ ترنمول کانگریس کی خارجہ پالیسی پر مرکزی حکومت کے ساتھ ہے۔ لیکن ترنمول کانگریس کے اندرونی معاملات کا فیصلہ پارٹی خود کرے گی۔ ابھیشیک نے بھی مرکزی حکومت۔ پیر کی رات خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ابھیشیک نے دہلی میں کہاکہ ’’اگر مرکز چاہے تو میں ایک گھنٹے میں پانچ لوگوں کے نام دے دوں گا‘‘۔ لیکن ٹیم اس کا فیصلہ کرے گی۔ کوئی اور نہیں۔ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشک کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ترنمول بائیکاٹ کی سیاست کر رہی ہے، نہیں، ہم بائیکاٹ کی سیاست نہیں کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے اتوار کی رات سے ہی اس معاملے پر مرکز پر 'دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔
Source: uni urdu news service
انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر ڈیکا کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع
وقف ترمیمی قانون: آج کی سماعت ختم، کل حکومت رکھے گی اپنا موقف
کثیر جماعتی پارلیمانی وفد میں ابھیشیک بنرجی کا نام شامل
گونڈہ میں پولیس انکاؤنٹرمیں ایک لاکھ روپے کا انعامی بدمعاش ہلاک
دو ایکسپریس ٹرینیں پٹری سے اترنے سے بال بال بچیں، ہوشیار لوکو پائلٹوں نے بچائیں سیکڑوں جانیں
مودی حکومت کی غلطی کی وجہ سے ہوا پہلگام حملہ،سیاحوں کو دی ہوتی سیکورٹی تو بچ جاتی 26 جانیں:کھرگے
آپریشن سندور پر تبصرہ، پروفیسر علی خان محمود آباد کو جوڈیشل کسٹڈی کردیا گیا
مودی حکومت کی غلطی کی وجہ سے ہوا پہلگام حملہ،سیاحوں کو دی ہوتی سیکورٹی تو بچ جاتی 26 جانیں:کھرگے
مجھے ہراساں کرنے کے ارادے سےمیرا تبادلہ کیا گیا تھا،مہاراشٹر ہائی کورٹ کے جج نے سپریم کورٹ پر لگایا الزام
موبائل فون کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر کی خودکشی
چیف گرنتھی نے آپریشن سندور کے دوران ایئر ڈیفنس گنز کو تعینات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی: امرجیت
چھگن بھجبل کی تقریبِ حلف برداری کے ساتھ بی جے پی کی پرانی پوسٹ وائرل
پنجاب میں واگہہ- اٹاری بارڈر پر عوام کے لیے بیٹنگ ریٹریٹ تقریب دوبارہ شروع
پاکستان کے ساتھ معاہدہ کن اصولوں اور یقین دہانیوں پر ہوا؟:پائلٹ