National

موبائل فون کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر کی خودکشی

موبائل فون کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر کی خودکشی

مرزاپور:20مئی:اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے کچھوا تھانہ علاقے میں ایک نوجوان نے موبائل فون کا مطالبہ پورا نہ ہونے سے ناراض ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ نارائن پور گاؤں باشندہ رمیش وشوکرما کا بیٹا وجئے وشوکرما اپنےوالد سے موبائل خریدنے کے لئے برابر کہا کرتا تھا۔ اس وجہ اس کے اہل خانہ سے کئی بار تکرا بھی ہوچکی تھی۔ والد معاشی وجوہات سے موبائل فون خریدنے سے قاصرتھے۔ پیر کی رات اسی بات کے حوالے سے اس کے اہل خانہ سے پھر تنازع ہوا جس کے بعد وہ گھر سے نکل گیا۔ کنبے کےلوگ کہیں چلے جانے کی بات سوچ رہے تھے۔انہیں صبح تک واپس آنے کی امید تھی۔ اجئے گاؤں کے نزدیک واقع ریل لائن پر لیٹ کر خودکشی کرلی۔ گاؤں والوں نے رات میں ہی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ واقعہ کے بعد کنبے میں کہرام مچ گیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments