National

گونڈہ میں پولیس انکاؤنٹرمیں ایک لاکھ روپے کا انعامی بدمعاش ہلاک

گونڈہ میں پولیس انکاؤنٹرمیں ایک لاکھ روپے کا انعامی بدمعاش ہلاک

گونڈہ، 20 مئی : اتر پردیش میں ضلع گونڈہ کے عمری بیگم گنج تھانہ علاقے میں پولیس نے مسلح تصادم میں ایک لاکھ روپے کا انعامی مجرم کو ہلاک کر دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ونیت جیسوال نے منگل کو بتایا کہ ایک مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے عمری بیگم گنج قصبے میں بدمعاش سونو عرف بھورے کو گھیر لیا اور اسے ہتھیار ڈالنے کی تنبیہ کی، جس پر بدمعاش نے پولیس پر گولی چلا دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی کارروائی میں بدمعاش کو گولی لگ گئی۔ بدمعاش کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ہلاک ہونے والا مجرم چوری اور قتل سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 24 اپریل کو اس نے چوری کے دوران ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ تب سے وہ مفرور تھا۔ بھورے کے خلاف قتل، ڈکیتی اور لوٹ مار کے 48 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ مقتول مجرم نے عمری بیگم گنج تھانہ علاقہ کے دھنی پوروا گاؤں کے رہنے والے شیودین کا قتل کر دیا تھا۔ دراصل بھورے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دھنی پوروا گاؤں میں دیودین کے گھر میں چوری کی تھی۔ بھاگتے ہوئے دیودین کے چھوٹے بھائی شیودین (22) نے انہیں دیکھا۔ شیودین نے چوروں کا پیچھا کیا ، تب بھورے نے پستول نکالا اور گولی چلا دی۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔ ایس پی نے کہا کہ بھورے پولیس کو چکمہ دے کر عمری بیگم گنج شہر سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ایک مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے اسے گھیر لیا۔ اسی دوران مجرموں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس پارٹی کی جانب سے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ سے سونو پاسی عرف بھورے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے اسلحہ اور کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments