خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے آج پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے ہند-پاک جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کردار اور پاکستان و ترکیہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات سمیت کئی اہم ایشوز پر اپنی باتیں رکھیں۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وکرم مسری نے صاف طور پر کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی سے متعلق کیے جا رہے ٹرمپ کے دعوے درست نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میٹنگ کے دوران خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کمیٹی کو خطاب کرتے ہوئے مطلع کیا کہ جنگ بندی معاہدہ میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے درمیان میں آنے کے لیے ہم سے کوئی اجازت نہیں لی تھی۔ وہ آنا چاہتے تھے، اس لیے آ گئے۔‘‘ پاکستان سے متعلق انھوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’1947 سے ہی ہمارے پاکستان کے ساتھ رشتے خراب رہے ہیں۔ پھر بھی دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او کے درمیان لگاتار بات چیت ہوتی رہتی ہے۔‘‘ خارجہ سکریٹری نے یہ بھی دہرایا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹکراؤ روایتی اسلحوں تک ہی محدود رہا، اور پاکستان کی طرف سے نیوکلیائی حملے کا کوئی اشارہ یا دھمکی نہیں ملی ہے۔ ترکیہ سے ہندستان کے رشتوں پر بات کرتے ہوئے مسری نے کہا کہ ’’ہمارے ترکی سے کبھی بھی خراب رشتے نہیں رہے، لیکن ہم کبھی قریبی شراکت دار بھی نہیں رہے۔ ترکیہ کے ساتھ کسی بھی جنگ میں تجارت کا کوئی تذکرہ نہیں ملتا۔‘‘ اس درمیان پارلیمانی کمیٹی نے ایک آواز میں وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ پر ہوئے سائبر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اتفاق رائے سے قرارداد پاس کیا۔ کمیٹی نے اس سائبر حملے کو ناقابل قبول اور بدنیتی پر مبنی ٹھہرایا۔
Source: social Media
کوٹہ میں نوجوان کے قتل کے بعد دو برادریوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی، آتشزدگی، ملزم کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا
نتیش سے چراغ کی ملاقات ، اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی منظرنامے پر تبادلہ خیال
سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی
’انڈیا نے کتنے طیارے صرف اس لیے کھوئے کیونکہ پاکستان کو حملے کا علم تھا؟‘ راہل گاندھی کا انڈین وزیرِ خارجہ سے سوال
ٹرین ٹکٹوں پر آپریشن سندورمودی کی تصویر چھاپنا شرمناک: کانگریس
سونا ایک ہفتے میں چار ہزار روپے سستا ہوگیا
سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی
نتیش سے چراغ کی ملاقات ، اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی منظرنامے پر تبادلہ خیال
ٹرین ٹکٹوں پر آپریشن سندورمودی کی تصویر چھاپنا شرمناک: کانگریس
سنبھل جامع مسجد سروے معاملے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے مسلم فریق کی عرضی خارج کر دی
کیا پھر بڑھ رہے ہیں ں کورونا وائرس کے کیسز؟، جانیے وزارت صحت نے کیوں منعقد کی جائزہ میٹنگ
ہندستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی سے متعلق کیے جا رہے ٹرمپ کے دعوے درست نہیں ہیں: خارجہ سکریٹری وکرم مسری
نیوکلیئر سائنسدان ایم آر سری نواسن کا انتقال
پرائیویٹ بس اور لاری کے ٹکرانے حادثے میں چار لوگوں کی موت، متعدد زخمی