National

پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بی جے پی لیڈر کے تبصرہ پر کانگریس کا جوابی حملہ

پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بی جے پی لیڈر کے تبصرہ پر کانگریس کا جوابی حملہ

نئی دہلی، 12 مئی :پہلگام دہشت گردانہ حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہی ہے کانگریس نے بی جے پی کے نشی کانت دوبے کے تبصرے پر جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے بھی 1962 کی جنگ کے بعد ملک کو جواب دینے کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ ملک کی فوج کو بدنام کرنا ہے تو کیا مسٹر واجپائی نے بھی فوج کو بدنام کرنے کے لیے یہ مطالبہ کیا تھا؟ مسٹر کھیڑا نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ’’ان مہاشے سے پوچھیں کہ 1962 میں جنگ کے بعد اٹل بہاری واجپائی نے نہرو حکومت سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، تو کیا اٹل جی ہندوستانی فوج کو شرمندہ کرنے کے لیے یہ مطالبہ کررہے تھے؟‘‘ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے اپنی پوسٹ میں کہا، "پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں، تمام اپوزیشن حکومت کو کو گالی دیجئے، پاکستانی میڈیا میں ہندوستانی فوج کو بدنام کروائیں اور دہشت گرد پاکستان کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے مواد فراہم کریں۔ سیاست کرنی ہے، ملک جائے بھاڑ میں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments