National

آپریشن سندور’ کے دوران آپ لوگوں نے براہموس میزائل کی جھلک ضرور دیکھی ہوگی، اگر نہیں، تو پاکستان سے پوچھیں: یوگی

آپریشن سندور’ کے دوران آپ لوگوں نے براہموس میزائل کی جھلک ضرور دیکھی ہوگی، اگر نہیں، تو پاکستان سے پوچھیں: یوگی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو لکھنؤ میں براہموس سپرسونک کروز میزائل پروڈکشن یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔ اس دوران یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، “آپ نے ‘آپریشن سندور’ کے دوران براہموس میزائل کی ایک جھلک ضرور دیکھی ہوگی، اگر نہیں، تو پاکستانی عوام سے براہموس میزائل کی طاقت کے بارے میں پوچھیں، پی ایم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ اب سے دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کو جنگ کی کارروائی تصور کیا جائے گا”۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو سکتا ،جب تک ہم اسے پوری طرح سے کچل نہیں دیتے۔ دہشت گردی کتے کی دم کی طرح ہے جو کبھی سیدھی نہیں ہوتی۔ محبت کی زبان نہ ماننے والوں کو ان کی زبان میں جواب دینے کے لیے تیار رہنا پڑے گا۔ اس کو کچلنے کے لیے ہم سب کو پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں ایک سر میں لڑنا ہوگا۔ ‘آپریشن سندور’ کے ذریعے بھارت نے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments