National

راہل نے پہلگام حملے میں مارے گئے شبھم کے اہل خانہ سے ملاقات کی

راہل نے پہلگام حملے میں مارے گئے شبھم کے اہل خانہ سے ملاقات کی

کانپور، 30 اپریل : کانگریس کے سینئر رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بدھ کو کانپور پہنچے اور پہلگام حملے میں مارے گئے نوجوان شبھم دویدی کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں تسلی دی۔ اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دو روزہ دورے کے آخری دن مسٹر گاندھی دہلی واپس آنے سے پہلے کانپور آئے اور شبھم دویدی کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ کانگریس ایم پی نے شبھم کے والد، بیوی اور کنبی کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔ مسٹر گاندھی سے ملاقات کے دوران مقتول کے والد اور بیوی رونے لگے اور اپنے بیٹے کے لیے انصاف کی اپیل کی۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ناقابل معافی ہے اور انہیں اپنے کئے پر پچھتانا پڑے گا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments