National

اے پی:سرحد پر شہید فوجی جوان کی ماں کو وزیرسویتانے اپنے ہاتھوں سے کھاناکھلایا۔جذباتی منظر، ویڈیووائرل

اے پی:سرحد پر شہید فوجی جوان کی ماں کو وزیرسویتانے اپنے ہاتھوں سے کھاناکھلایا۔جذباتی منظر، ویڈیووائرل

حیدرآباد 12مئی : آندھرا پردیش کے سپاہی مرلی نائک جو سرحد پر شہید ہوئے کی ماں کو ریاستی وزیرسویتا نے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا۔اس جذباتی منظر کو وہاں موجود افرادنے اپنے سل فون میں قید کرلیا اوردیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیوسوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بیٹے کی ہلاکت پر اس کی ماں اورباپ دونوں نے کھانا پینا چھوڑدیاتھا تاہم گذشتہ روز جب مرلی نائک کی آخری رسومات انجام دی گئیں تو وزیرسویتا کواس بات کا علم ہوا کہ نائک کے والدین نے کھاناترک کردیا ہے جس پر انہوں نے اپنے طورپرپہل کرتے ہوئے نائک کی ماں اورباپ کوکھانا کھانے کا مشورہ دیا تاہم صدمہ سے نڈھال اس کے والدین نے انکارکیا۔وزیرسویتا کے اصرار پروہ رضامند ہوگئے جس کے بعد نائک کی ماں کو وزیرسویتا نے اپنے ہاتھوں سے کھاناکھلایا۔ اس جذباتی لمحہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وزیر کی انسانیت اور ہمدردی کی ستائش کی جارہی ہے۔سویتاجو شہادت کی خبر ملنے کے بعد سے مسلسل ان کے ساتھ تھیں، نے ان کے غم میں شریک ہوتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا۔ انہوں نے والدین کو یقین دلایا کہ ان کے بیٹے کی قربانی کو ریاست ہمیشہ یاد رکھے گی اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments