’آپریشن سندور‘ کے دوران پاکستانی گولی باری میں شہید ہوئے بی ایس ایف سَب انسپکٹر محمد امتیاز کا جسد خاکی پیر کے روز دوپہر جب بہار کے سارن (چھپرہ) ضلع واقع ان کے گاؤں نارائن پور پہنچا تو وہاں موجود سبھی کی آنکھیں نم تھیں۔ شہید محمد امتیاز کا آخری دیدار کرنے کے لیے ہزاروں افراد کا ہجوم وہاں موجود تھا۔ صبح سے ہی ان کی رہائش کے باہر لوگوں کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہو گئی تھی۔ وہ سبھی ملک کی حفاظت کے لیے قربانی دینے والے اپنے بہادر جوان کو آخری بار دیکھنے کو منتظر تھے۔ سبھی کی آنکھیں نم ضرور تھیں، لیکن فخر بھی تھا کہ گاؤں کا بیٹا ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوا۔ شہید محمد امتیاز کا جب جنازہ نکلا اور تدفین کا عمل انجام دیا جا رہا تھا تو زور و شور سے ’ویر شہید امر رہے‘ کے نعرے گونج رہے تھے۔ نارائن پور کی سڑک پر دونوں طرف تقریباً 2 کلومیٹر تک ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ نظر آ رہی تھی اور کئی لوگوں کے ہاتھوں میں ترنگا دکھائی دے رہا تھا۔ کئی لوگ ’ہندوستان زندہ باد‘ کا نعرہ بلند کر رہے تھے۔ رہ رہ کر ’بھارات ماتا کی جئے‘ کا نعرہ بھی سنائی دے رہا تھا۔ اس بھیڑ میں موجود نوجوان طبقہ شہید محمد امتیاز کے جسد خاکی کو دیکھ کر ایک عجب سے جوش میں مبتلا دکھائی دے رہا تھا۔ گاؤں کے لوگوں نے کہا کہ اگر ملک کے لیے ضرورت پڑی تو وہ ابھی اپنے بیٹے بیٹیوں کو سرحد پر بھیجنے کے لیے تیار ہیں، انھیں بخوشی وہ قربان کرنے پر راضی ہیں۔ وہاں موجود سبھی امتیاز کی شہادت پر فخر کرتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔ ہند-پاک سرحد پر جموں کے آر ایس پورہ میں سَب انسپکٹر عہدہ پر تعینات محمد امتیاز کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پوری مستعدی کے ساتھ ہندوستان کی حفاظت کر رہے تھے۔ سرحد پر دشمنوں کو منھ توڑ جواب دے رہے تھے، تبھی وہ دشمن کی طرف سے ہوئے حملے کی زد میں آ گئے۔ ان کی شہادت پر بیٹے محمد عمران کو بھی فخر ہے۔ محمد عمران کا کہنا ہے کہ ’’مجھے اپنے والد کی شہادت پر ناز ہے، ہم سبھی ملک کے لیے شہید ہونے والے ہر بہادر بیٹے کی شہادت کو سلام کرتے ہیں۔‘‘ عمران کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعہ دھوکہ سے ہندوستانی جوانوں کو مارا جا رہا ہے۔ پاکستان کو اب اسی کی زبان میں جواب دیا جانا چاہیے، تاکہ شہیدوں کی شہادت بے کار نہ جائے۔
Source: Social Media
ہندستان اور پاکستان سرحد اور فرنٹ لائن محاذوں پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے
جموں و کشمیر حج کمیٹی نے عازمین حج کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا
روہتاس: سڑک حادثے میں میاں ۔ بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت
مودی ٹرمپ پر خاموشی کی وجہ بتائیں: کانگریس
پاکستان کے ایٹمی خطرے سے ہندستان بلیک میل نہیں ہوگا، دہشت گردوں کے ڈھانچے کو ختم کرنا ہوگا: مودی
جالندھر میں فوج نے نگرانی کرنے والے ڈرون کو روکا، احتیاط کے طور پر کچھ علاقوں میں بجلی منقطع
کوئی امریکی صدر کو بتائے کہ کشمیر ہزار سال پرانا معاملہ نہیں ہے: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری
پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بی جے پی لیڈر کے تبصرہ پر کانگریس کا جوابی حملہ
اے پی:سرحد پر شہید فوجی جوان کی ماں کو وزیرسویتانے اپنے ہاتھوں سے کھاناکھلایا۔جذباتی منظر، ویڈیووائرل
بھارت-پاک جنگ بندی پر وکرم مسری کو ٹرول کرنا شرمناک، حمایت میں سامنے آئے اکھلیش یادو اور اویسی
چھتیس گڑھ کے رائے پور میں اندوہناک حادثہ، ٹرک اور ٹریلر کی شدید ٹکر میں 13 افراد کی موت، 12 زخمی
’نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں‘، رفال گرنے کے سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب
پہلگام حملہ، آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے: راہل گاندھی
آپریشن سندور’ کے دوران آپ لوگوں نے براہموس میزائل کی جھلک ضرور دیکھی ہوگی، اگر نہیں، تو پاکستان سے پوچھیں: یوگی