National

پاکستان کے ایٹمی خطرے سے ہندستان بلیک میل نہیں ہوگا، دہشت گردوں کے ڈھانچے کو ختم کرنا ہوگا: مودی

پاکستان کے ایٹمی خطرے سے ہندستان بلیک میل نہیں ہوگا، دہشت گردوں کے ڈھانچے کو ختم کرنا ہوگا: مودی

نئی دہلی، 12 مئی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان میں مقیم دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن آپریشن سندور کے بعد پیر کو پہلی بار ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے آج واضح الفاظ میں کہا کہ ہندستان پاکستان کی طرف سے جوہری حملے کی دھمکی سے بلیک میل نہیں ہوگا اور اگر اسے زندہ رہنا ہے تو دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کا صفایا کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری کو یہ بھی واضح طور پر بتایا کہ ہندوستان کی پالیسی اب دہشت گردی کے مالکوں اور دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی حکومت کو الگ الگ اداروں کے طور پر نہیں دیکھے گی اور پاکستان کے ساتھ کوئی بھی بات چیت صرف دہشت گردی اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارے میں ہوگی۔ پاکستان کے ساتھ فوجی کارروائی کو روکنے کے معاہدے کے بارے میں مسٹر مودی نے واضح کیا کہ فوجی کارروائی کو ابھی کے لیے ملتوی کیا گیا ہے اور پاکستان کے ہر قدم کا فیصلہ اس کے رویہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نئی لکیر کھینچی ہے، ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’دنیا نے ایک بار پھر پاکستان کی بدصورت سچائی دیکھ لی ہے، جب پاکستانی فوج کے اعلیٰ حکام مقتول دہشت گردوں کو الوداع کرنے کے لیے پہنچ گئے، یہ ’ریاستی اسپانسرڈ دہشت گردی‘ کا بڑا ثبوت ہے۔ قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب میں مسٹر مودی نے کہاکہ "ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہمارا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہ یقینی طور پر جنگ کا دور نہیں ہے، لیکن یہ دہشت گردی کا دور بھی نہیں ہے۔ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہی ایک بہتر دنیا کی ضمانت ہے۔" پیر کو بدھ پورنیما کے تہوار کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان بدھ نے ہمیں امن کا راستہ دکھایا ہے۔ لیکن امن کا راستہ بھی طاقت سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "انسانیت کے لیے امن اور خوشحالی کی طرف بڑھنے کے لیے ہر ہندوستانی کے لیے امن سے رہنے کے لیے، ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے، ہندوستان کا طاقتور ہونا بہت ضروری ہے اور ضرورت پڑنے پر اس طاقت کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے اور پچھلے کچھ دنوں میں ہندوستان نے ایسا ہی کیا ہے۔"

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments