National

جموں و کشمیر حج کمیٹی نے عازمین حج کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

جموں و کشمیر حج کمیٹی نے عازمین حج کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

سری نگر،12مئی:)جموں و کشمیر حج کمیٹی نے سال 2025 کے عازمینِ حج کے لیے 14 مئی کو روانہ ہونے والی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 14 مئی کو دو خصوصی چارٹرڈ پروازیں مقرر کی گئی ہیں۔ پہلی پرواز (SG-5114) کے لیے منتخب عازمین کو صبح 6:00 بجے سے 6:30 بجے کے درمیان حج ہاؤس بمنہ، سرینگر میں رپورٹ کرنا ہوگا۔ دوسری پرواز (SG-5214) کے مسافروں کو صبح 9:00 بجے سے 9:30 بجے کے درمیان رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حج کمیٹی نے عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر پہنچیں اور اپنے سفری دستاویزات، پاسپورٹ، ٹکٹ اور دیگر ضروری کاغذات ہمراہ رکھیں تاکہ امیگریشن اور دیگر انتظامی کارروائی میں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments