National

روہتاس: سڑک حادثے میں میاں ۔ بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت

روہتاس: سڑک حادثے میں میاں ۔ بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت

ڈہری، 12 مئی:) بہار میں روہتاس ضلع کے کاراکاٹ تھانہ علاقے میں پیر کو مسافر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک جوڑے سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے ایٹواں گاﺅں کے قریب قومی شاہراہ پر بس نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار جوڑے سمیت چار افرادکی موت ہوگئی۔ مہلوکین میں روہتاس ضلع کے بڑہری تھانہ علاقہ کے لڈوئی باشندہ رمیش ساہ (36 سال)، ان کی اہلیہ تیتری دیوی عرف کنچن دیوی (32 سال)، ان کی آٹھ سالہ بیٹی آرادھنا کماری اور چھ سالہ بیٹا آرین شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رمیش ساہ اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ بائک سے اپنے سسرال کروپ جارہے تھے۔ اسی دوران ڈہری سے بکرم گنج کی جانب جا رہی ایک بے قابو مسافر بس نے ان کی بائک کو ٹکر مار دی اور فرار ہو گئی۔ اس واقعہ میں شوہر، بیوی اور بیٹی آرادھنا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ آرین کی سانسیں چل رہی تھیں۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس فوری طور پر زخمی آرین کو بہتر علاج کے لیے بکرم گنج کے ایک پرائیویٹ کلینک لے گئی جبکہ شوہر، بیوی اور بچے کو سی ایچ سی لے جایا گیا۔ ڈاکٹر نے وہاں تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔ اسی دوران آرین کی بھی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعہ سے مشتعل گاﺅں والے سڑک پر نکل آئے اور لاشوں کو کروپ بازار میں رکھ کر قومی شاہراہ کوجام کر رکھا ہے۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments