National

پہلگام حملہ، آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے: راہل گاندھی

پہلگام حملہ، آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے: راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے پہلگام دہشت گرد حملے، ’آپریشن سندور‘ اور ہندوستان و پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے اعلانات پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا ہے۔ راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور جے رام رمیش کی جانب سے یکے بعد دیگرے بیانات اور خطوط کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھایا گیا ہے کہ وہ ان سنگین قومی معاملات پر پارلیمنٹ کے اندر بحث کی اجازت دے۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پہلگام دہشت گردی، ’آپریشن سندور‘ اور جنگ بندی, جس کا پہلا اعلان امریکی صدر ٹرمپ نے کیا، جیسے حساس موضوعات پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کر سکیں۔ راہل گاندھی نے اس موقع کو ایک ایسا موقع قرار دیا ہے جو ملک کے اجتماعی عزم اور یکجہتی کو ظاہر کر سکتا ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے 28 اپریل کے اپنے خط کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے وزیر اعظم مودی پر زور دیا تھا کہ وہ پہلگام دہشت گردانہ حملے پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں۔ کھڑگے نے اپنے خط میں لکھا، ’’معزز وزیر اعظم، براہ کرم یاد کریں کہ میں نے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے آپ سے کیا کہا تھا۔ 28 اپریل کو لکھے گئے خط کے ذریعے، میں نے آپ سے پہلگام میں غیر انسانی دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ تازہ ترین پیش رفت کے مد نظر، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے آپ کو پھر سے خط لکھ کر تمام اپوزیشن جماعتوں کی متفقہ درخواست سے با خبر کیا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے پر زور دیا۔ جس میں پہلگام دہشت گردی، آپریشن سندھ اور پہلے واشنگٹن ڈی سی اور بعد میں ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں کی طرف سے جنگ بندی کے اعلانات پر چرچا کرنے کی بات کی گئی ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے میں اس درخواست کی حمایت میں لکھ رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اتفاق کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments