National

ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں وقف قانون کیخلاف مسلمانوں کامیاب 'بتی گل' احتجاج

ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں وقف قانون کیخلاف مسلمانوں کامیاب 'بتی گل' احتجاج

ممبئی،30اپریل: ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں وقف قانون کیخلاف مسلمانوں کا 'بتی گل' احتجاج کامیاب رہا،مسلمانوں نے نہ صرف اپنے اپنے گھر ،دکانوں کی رات 9بجے بجلی بند کردی بلکہ مساجد،مدرسوں اور درگاہوں کی بتی گل کردی گئی،کئی مساجد میں عین نماز عشاء میں بجلی گل ہوگئی۔ جنوبی ممبئی میں کرافورڈ مارکیٹ ،محند علی روڈ،مسافر خانہ،ڈونگری،بجنڈی بازار،محمدعلی روڈ،ممبئی سینٹرل ،مدنپورہ،بائیکلہ ،اگری پاڑہ جیسے مسلم اکثریتی علاقوں میں مکمل بلیک آوٹ رہا۔ مضافاتی علاقے ماہم،باندرہ،کرلا،سانتاکروز،ملت نگر، جوگیشوری، اندھیری ،لوکھنڈوالا،ملاڈمالونی اور پٹھان واڑی کے ساتھ ساتھ دور افتادہ ممبرا اور میرا روڈ ،کلیسن،تھسنے رابوڑی اور پونے کے مومن پورہ،کونڈوا ،ناناپٹھ ،راستہ پیٹھ میں بجلی بند کااثر رہا۔ پندرہ منٹ کے بعد سوا نو بجے بجلی لوٹ آنے سے عام زندگی معمول پر آگئی ۔ملک بھر میں وقف قانون کے خلاف آل انڈیا پرسنل لاء بورڈ سمیت مسلم تنظیموں کی اپیل پر بتی گل رہی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments