National

رامبن: بگلیہار پن بجلی پروجیکٹ ڈیم کا ایک گیٹ کھول دیا گیا

رامبن: بگلیہار پن بجلی پروجیکٹ ڈیم کا ایک گیٹ کھول دیا گیا

جموں،11مئی:)جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں واقع بگلیہار پن بجلی پروجیکٹ ڈیم کا ایک گیٹ اتوار کو کھول دیا گیا۔ یہ ڈیم چناب ندی پر تعمیر کیا گیا ہے اور مرکزی زیر انتظام علاقے میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حکام کے مطابق ڈیم کا گیٹ احتیاطی تدابیر کے تحت کھولا گیا تاکہ پانی کے بہاؤ کو متوازن رکھا جا سکے اور ممکنہ طغیانی سے بچا جا سکے۔ گیٹ کھولنے کا فیصلہ پانی کی سطح میں اضافے کے پیشِ نظر لیا گیا ہے تاکہ نیچے کے علاقوں میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ مقامی انتظامیہ نے قریبی آبادی کو احتیاط برتنے اور ندی کے کنارے نہ جانے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی، ندی کے نچلے علاقوں میں مقیم لوگوں کو چوکس رہنے کے لیے خبردار کیا گیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments