National

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر پر قبضہ کئے بغیر لڑائی بندی کیوں کی:سی پی آئی

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر پر قبضہ کئے بغیر لڑائی بندی کیوں کی:سی پی آئی

حیدرآباد11مئی:سی پی آئی کے لیڈرنارائنانے ہندوتان اور پاکستان کے درمیان حالیہ لڑائی بندی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر پر قبضہ کئے بغیر لڑائی بندی کیوں کی؟ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان نے آپریشن سندور کے تحت پاک مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا اور 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا، تو اس کے بعد لڑائی بندی کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ ماضی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی بات کرتے تھے، تو انہیں پاکستان بھیجنے کی بات کی جاتی تھی۔ اب جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لڑائی بندی کا فیصلہ کیا ہے، تو کیا انہیں بھی پاکستان بھیجا جائے گا؟ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاک مقبوضہ کشمیرپر قبضہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سخت پالیسی اختیار کرے۔انہوں نے نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنی چاہیے اور پاکستان کے ساتھ لڑائی بندی کا فیصلہ اس وقت تک مؤخر کرنا چاہیے جب تک کہ پاک مقبوضہ کشمیرکو واپس نہ لے لیا جائے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments