نئی دہلی، 12 مئی: ہندوستان اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام نے وزیر اعظم کی اہم سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کے بعد جنگ بندی پر بات چیت شروع کی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں تینوں فوجی سربراہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ موجود تھے۔اس بات چیت کا مقصد بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اور فوجی کارروائی کو مستقل طور پر روکنا ہے۔ سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ دونوں فریق شام 6 بجے سے زمینی، فضائی اور سمندری فوجی کارروائی روک دیں گے۔ اس سے قبل پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری نے سہ پہر ساڑے تین بجے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ ہاٹ لائن پر بات چیت کے دوران فوجی کارروائی روکنے کی پیشکش کی تھی۔ دریں اثنا، ہندوستانی فوج نے پیر کی صبح صورتحال پر ایک اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا، "اتوار کی رات جموں و کشمیر اور بین الاقوامی سرحد سے متصل دیگر علاقے کافی حد تک پرسکون رہے۔ کسی بھی واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔" ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے ہفتہ کی شام میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سختی سے کہا تھا کہ ہندوستان پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کا سخت جواب دے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل گھئی نے کہا کہ پیر کی بات چیت "طویل مدت میں اس مفاہمت کو برقرار رکھنے کے طریقوں" پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کی جائے گی۔
Source: uni urdu news service
بھارت-پاک جنگ بندی پر وکرم مسری کو ٹرول کرنا شرمناک، حمایت میں سامنے آئے اکھلیش یادو اور اویسی
اے پی:سرحد پر شہید فوجی جوان کی ماں کو وزیرسویتانے اپنے ہاتھوں سے کھاناکھلایا۔جذباتی منظر، ویڈیووائرل
پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بی جے پی لیڈر کے تبصرہ پر کانگریس کا جوابی حملہ
وزیر اعظم کی اہم سیکیورٹی میٹنگ کے بعد پاک بھارت فوجی سطح کے مذاکرات شروع
ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں وقف قانون کیخلاف مسلمانوں کامیاب 'بتی گل' احتجاج
راہل نے پہلگام حملے میں مارے گئے شبھم کے اہل خانہ سے ملاقات کی
سیز فائر کے بعد وادیٔ کشمیر میں حالات معمول پر، بازاروں میں پھر سے چہل پہل
آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس
آپریشن سندور’ کے دوران آپ لوگوں نے براہموس میزائل کی جھلک ضرور دیکھی ہوگی، اگر نہیں، تو پاکستان سے پوچھیں: یوگی
ہم نے پاکستان میں گھس کر مارا،راولپنڈی تک بھارتی افواج کا خوف محسوس کیا گیا:راجناتھ سنگھ