National

امرتسر میں ایک کلو آر ڈی ایکس سمیت ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

امرتسر میں ایک کلو آر ڈی ایکس سمیت ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

امرتسر، 11 مئی (: پنجاب میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور امرتسر دیہی پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں ڈرون کے ذریعے سرحد پار سے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے اتوار کو کہا کہ ہفتہ کے روز گاؤں چک بالا (پولیس اسٹیشن اجنالہ کے تحت) کے قریب مقامی لوگوں کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، ہماری ٹیموں نے کھیتوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی ایک کھیپ برآمد کی۔ ضبط شدہ مواد میں دو .30 کیلیبر پستول بمعہ چار میگزین، 30 زندہ کارتوس، دو دستی بم، دو لیور ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور چارجر، کمانڈ میکنزم، آٹھ بیٹریاں، بلیک باکس اور 972 گرام آر ڈی ایکس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد ایکٹ، اسلحہ ایکٹ اور ایئر کرافٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہریوں کی جانوں کے تحفظ، سرحد پار سے لاحق خطرات کو بے اثر کرنے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم اپنے سکیورٹی پارٹنرز اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پنجاب کسی بھی دشمنی کے عزائم کے خلاف محفوظ اور لچکدار رہے۔‘‘

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments