National

ہندستان نے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کو سخت کارروائی کی وارننگ دی

ہندستان نے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کو سخت کارروائی کی وارننگ دی

نئی دہلی، 10 مئی:فوجی کارروائی روکنے کے معاہدے کی چند گھنٹوں میں ہی خلاف ورزی کرنے پر ہندستان نے ہفتہ کی رات پاکستان کو سخت وارننگ دی کہ اگر وہ جلد ہی صورتحال کو کنٹرول نہیں کرتا تو ہندوستانی مسلح افواج کسی بھی قسم کے جرات مندانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے ہفتہ کی دیر رات ورچوئل میڈیا بریفنگ میں کہا، "گزشتہ کچھ دنوں سے جاری فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے ڈی جی ایم او کے درمیان آج شام ایک معاہدہ طے پایا۔ لیکن گزشتہ کچھ گھنٹوں سے پاکستان اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔" مسٹر مسری نے کہا کہ ہندوستانی فوج جوابی کارروائی کر رہی ہے اور سرحد پر اس سے نمٹ رہی ہے۔ یہ خلاف ورزی انتہائی قابل مذمت ہے اور اس کے لیے پاکستان ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان کو اس صورتحال کو ٹھیک سے سمجھنا چاہیے اور اس خلاف ورزی کو روکنے کے لیے فوری طور پر مناسب کارروائی کرنی چاہیے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں کی تکرار سے نمٹنے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے صورتحال پر نظر رکھنے اور کسی بھی جرات مندانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments