National

پونچھ، ادھم پور سے لے کر باڑمیر تک پرامن حالات

پونچھ، ادھم پور سے لے کر باڑمیر تک پرامن حالات

سری نگر: ہندستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد جموں کشمیر اور راجستھان سے متصل سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر ہیں۔ جموں و کشمیر کے پونچھ، ادھم پور اور راجستھان کے باڑمیر میں اتوار کی صبح حالات پرامن رہے۔ اس دوران ڈرون کی سرگرمی، فائرنگ یا گولہ باری کی کوئی خبر نہیں ہے۔ اس دوران، جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کے روز ایک عوامی ایڈوائزری جاری کی، جس میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ پرسکون رہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جھوٹے دعووں سے گریز کریں۔ جموں و کشمیر حکومت نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر کہا وہ اپنے شہریوں کے تحمل اور بھروسے کی تعریف کرتی ہے۔ حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہیں، غلط معلومات کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر، وزارت دفاع نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر پھیلنے والی فرضی خبروں سے محتاط رہیں اور صرف معتبر ذرائع پر بھروسہ کریں۔ وزارت نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس کے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں۔ وزارت دفاع نے ایکس پر لکھا، ’’اس حساس وقت میں، واٹس ایپ پر بہت ساری غلط معلومات اور فرضی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ چوکنا رہیں اور وزارت دفاع سے متعلق درست معلومات کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments