سرینگر میں دھماکوں کی آواز کی خبر سامنے کے آنے کے بعد جنگ بندی کو لے کر تشویش پیدا ہو گئی تھی۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس کی خبر شیئر کی تھی۔ تاہم ہندوستانی فوج نے سرینگر میں دھماکوں یا ایل او سی پر فائرنگ کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج نے کہا ہے کہ نظر آنے والے ڈرون نگرانی کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔ دریں اثنا پنجاب کے گرداس پور کے ڈی سی نے کہا ہے کہ ہم نے علاقے میں بلیک آؤٹ احتیاطاً کیا تھا اور کوئی بھی گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق جنگ بندی برقرار ہے اور کہیں بھی ڈرون حملہ یا ایل او سی پر فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے ابھی تک کوئی تھی تصدیق شدہ اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سرینگر میں دھماکوں کی خبر دیتے ہوئے لکھا ’’جنگ بندی کا کیا ہوا؟ سرینگر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں‘‘۔ انھوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک اور پوسٹ میں لکھا ’’کوئی جنگ بندی نہیں ہے۔ سرینگر کے مرکز میں ابھی ایئر ڈیفنس یونٹ نے کام شروع کیا‘‘۔ واضح رہے کہ آج شام وزارت خارجہ کے سکریٹری وکرم مسری اور وزارت دفاع، دونوں کی پریس بریفنگ میں یہ اعلان کیا گیا تھا ہندوستان اور پاکستان نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے اور مزید بات چیت 12 مئی کو متوقع ہے۔
Source: Social media
ڈونالڈ ٹرمپ کی ثالثی کی خبر نے مجھے بے چین کر دیا: جنگ بندی پر منوج جھا کا بڑا بیان
فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تردید کی، کہا-سرینگر میں کوئی دھماکہ نہیں، ایل او سی پر بھی نہیں ہو رہی فائرنگ
پاک بھارت جنگ بندی، اقوامِ متحدہ، سعودی عرب، ایران، برطانیہ، جرمنی کا خیرمقدم
ہندستان نے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کو سخت کارروائی کی وارننگ دی
ہندستان اور پاکستان جنگ بندی پر راضی
فوج کے ساتھ پورا ملک، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان سے یہ جنگ بندی کیسے ہوئی؟ ، کپل سبل
آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس
فوج کے ساتھ پورا ملک، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان سے یہ جنگ بندی کیسے ہوئی؟ ، کپل سبل
پونچھ، ادھم پور سے لے کر باڑمیر تک پرامن حالات
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر پر قبضہ کئے بغیر لڑائی بندی کیوں کی:سی پی آئی