گزشتہ ماہ22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے (6-7 مئی) کی درمیانی رات آپریشن سندور شروع کیاتھا، جس کے تحت پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ اب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور پر بڑا بیان دیا ہے۔لکھنؤ میں براہموس ایرو اسپیس انٹیگریشن اور ٹیسٹنگ سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ آپریشن سندور کے ذریعے، ہندستانی فوج نے دہشت گردوں کو جواب دیا، اس آپریشن کو انجام دے کر ہم نے دکھایا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ‘آپریشن سندور پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیاتھا، بھارتی فوج نے پاکستان میں صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، لیکن پاکستانی فوج نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ پاک فوج نے مندروں، مساجد، گرودواروں اور گرجا گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ‘بھارتی فوج نے جرات اور بہادری کے ساتھ ساتھ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کے کئی فوجی اڈوں پر حملے کرکے منہ توڑ جواب دیا ہے، ہم نے نہ صرف سرحد سے ملحقہ فوجی اڈوں پر کارروائی کی بلکہ راولپنڈی تک بھارتی افواج کا ڈر محسوس کیا گیا جہاں پاکستانی فوج کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ پوری دنیا نے اڑی واقعے کے بعد ہندوستان میں دہشت گردی کے واقعات کو انجام دینے کا جواب اس وقت دیکھا جب ہماری فوج نے پاکستان میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کی، اور پھر پلوامہ کے بعد جب بالاکوٹ پر فضائی حملے کیے گئے تب بھی دنیا نے ہماری طاقت کا اندازہ لگایا اور اب دنیا دیکھ رہی ہے کہ پہلگام کے واقعے کے بعد ہندوستان نے کیسے پاکستان میں گھس کر متعدد حملے کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کیا ہے کہ یہ نیا ہندوستان ہے جو سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کرے گا۔
Source: social media
بھارت-پاک جنگ بندی پر وکرم مسری کو ٹرول کرنا شرمناک، حمایت میں سامنے آئے اکھلیش یادو اور اویسی
اے پی:سرحد پر شہید فوجی جوان کی ماں کو وزیرسویتانے اپنے ہاتھوں سے کھاناکھلایا۔جذباتی منظر، ویڈیووائرل
پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بی جے پی لیڈر کے تبصرہ پر کانگریس کا جوابی حملہ
وزیر اعظم کی اہم سیکیورٹی میٹنگ کے بعد پاک بھارت فوجی سطح کے مذاکرات شروع
ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں وقف قانون کیخلاف مسلمانوں کامیاب 'بتی گل' احتجاج
راہل نے پہلگام حملے میں مارے گئے شبھم کے اہل خانہ سے ملاقات کی
سیز فائر کے بعد وادیٔ کشمیر میں حالات معمول پر، بازاروں میں پھر سے چہل پہل
آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس
آپریشن سندور’ کے دوران آپ لوگوں نے براہموس میزائل کی جھلک ضرور دیکھی ہوگی، اگر نہیں، تو پاکستان سے پوچھیں: یوگی
ہم نے پاکستان میں گھس کر مارا،راولپنڈی تک بھارتی افواج کا خوف محسوس کیا گیا:راجناتھ سنگھ