پٹنہ، 19 مئی : بہار کے وزیراعلیٰ اور جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار سے آج لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی ۔رام ولاس) کے صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مسٹر کمار سے مسٹر پاسوان نے جموئی سے ایل جے پی ۔ رام ولاس کے رکن پارلیمنٹ ارون بھارتی کے ساتھ پیر کو ایک، انے مارگ واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر بہار کے آبی وسائل کے وزیر اور جے ڈی یو کے سینئر لیڈر وجے کمار چودھری بھی موجود تھے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس ملاقات کے دوران آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے اتحادیوں کے درمیان تال میل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسٹر پاسوان نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو اس بات کی جانکاری نہیں دی کہ نتیش کمار سے ان کی کن موضوعات پر بات چیت ہوئی ہے ۔ جب صحافیوں نے بار بار سوال کیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا، کہ کئی موضوعات پر گفتگو ہوئی ہے ۔ تاہم، پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ارون بھارتی نے بتایا کہ بہار کی ترقی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی، لیکن انہوں نے میٹنگ میں ہوئی گفتگو کے بارے زیادہ کچھ بتانے سے گریز کیا۔سیاسی حلقوں میں نتیش کمار اور چراغ پاسوان کی اس ملاقات کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے ، کیونکہ دونوں این ڈی اے کے اہم رہنما مانے جاتے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم ایک چیلنج بن سکتی ہے ، کیونکہ چراغ پاسوان نے مبینہ طور پر 40 نشستوں کا مطالبہ کیا ہے ، جبکہ اس وقت ان کی پارٹی کا بہار اسمبلی میں ایک بھی رکن نہیں ہے ۔ دوسری جانب، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے چراغ پاسوان اور مسٹر نتیش کمار کی ملاقات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔ این ڈی اے میں کافی کھینچ تان ہے ، جس کے سبب اتحادیوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ وہیں جے ڈی یو کے ترجمان ابھیشیک جھا نے دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کو این ڈی اے میں اتحاد کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے عہدے کو لے کر کسی بھی طرح کے اختلاف کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار ہی اس سال اکتوبر۔نومبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد بھی وزیراعلیٰ رہیں گے ۔
Source: Uni News
کیا پھر بڑھ رہے ہیں ں کورونا وائرس کے کیسز؟، جانیے وزارت صحت نے کیوں منعقد کی جائزہ میٹنگ
گونڈہ میں پولیس انکاؤنٹرمیں ایک لاکھ روپے کا انعامی بدمعاش ہلاک
پرائیویٹ بس اور لاری کے ٹکرانے حادثے میں چار لوگوں کی موت، متعدد زخمی
نیوکلیئر سائنسدان ایم آر سری نواسن کا انتقال
ہندستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی سے متعلق کیے جا رہے ٹرمپ کے دعوے درست نہیں ہیں: خارجہ سکریٹری وکرم مسری
ٹرین ٹکٹوں پر آپریشن سندورمودی کی تصویر چھاپنا شرمناک: کانگریس
وقف ترمیمی قانون: آج کی سماعت ختم، کل حکومت رکھے گی اپنا موقف
چھگن بھجبل کی تقریبِ حلف برداری کے ساتھ بی جے پی کی پرانی پوسٹ وائرل
چیف گرنتھی نے آپریشن سندور کے دوران ایئر ڈیفنس گنز کو تعینات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی: امرجیت
موبائل فون کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر کی خودکشی
مجھے ہراساں کرنے کے ارادے سےمیرا تبادلہ کیا گیا تھا،مہاراشٹر ہائی کورٹ کے جج نے سپریم کورٹ پر لگایا الزام
مودی حکومت کی غلطی کی وجہ سے ہوا پہلگام حملہ،سیاحوں کو دی ہوتی سیکورٹی تو بچ جاتی 26 جانیں:کھرگے
دو ایکسپریس ٹرینیں پٹری سے اترنے سے بال بال بچیں، ہوشیار لوکو پائلٹوں نے بچائیں سیکڑوں جانیں
انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر ڈیکا کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع