National

پرائیویٹ بس اور لاری کے ٹکرانے حادثے میں چار لوگوں کی موت، متعدد زخمی

پرائیویٹ بس اور لاری کے ٹکرانے حادثے میں چار لوگوں کی موت، متعدد زخمی

وقارآباد، 20 مئی : تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں منگل کی صبح پرائیویٹ بس کے سڑک کنارے کھڑی لاری سے ٹکرانے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ضلع رنگاریڈی کے چیویلا منڈل کے چنویلی گاؤں سے 60 افراد کا قافلہ پاریگي میں عشائیہ میں شرکت کے بعد بس سے گھر واپس آرہا تھا، جب راستے میں پاریگی ڈویژن میں رنگا پور کے نزدیک بیجاپور-حیدرآباد قومی شاہراہ یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ تین دیگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پاریگی کے سرکاری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولس نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو بعد میں بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے عثمانیہ گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی، گاڑیاں کئی کلومیٹر تک پھنسی رہیں۔ پولس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments