سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ ہانگ کانگ اور سنگاپور میں کورونا وائرس کے معاملات میں تازہ اضافے کے درمیان ہندستان صحت عامہ کی گھریلو صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ایشیائی ممالک بشمول چین اور تھائی لینڈ نے پچھلے چند ہفتوں میں کووڈ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کی اطلاع دی ہے۔ اس دوران مرکزی وزارت صحت نے ہندوستان میں موجودہ کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ’’مرکزی وزارت صحت صورت حال کی قریب سے نگرانی کرنے کے لیے چوکس اور متحرک رہتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صحت عامہ کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میٹنگ نے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں موجودہ کورونا وائرس کی صورت حال قابو میں ہے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق 19 مئی تک ہندوستان میں فعال کورونا وائرس کیسز کی تعداد 257 ہے، جو ملک کی بڑی آبادی کو دیکھتے ہوئے بہت کم تعداد ہے۔ ان میں سے تقریباً تمام متاثرین میں ہلکی پھلکی علامتیں ہیں اور انھیں ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لہٰذا تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ وزارت صحت کی جائزہ میٹنگ، جو ڈائرکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز (DGHS) کی صدارت میں ہوئی، اس میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (NCDC)، ایمرجنسی میڈیکل ریلیف (EMR) ڈویژن، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ حکام نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق سنگاپور اور ہانگ کانگ میں رپورٹ ہونے والے کیسز بھی ’’زیادہ تر ہلکے ہیں اور غیر معمولی شدت یا اموات کی خبریں نہیں ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ ایشیائی ممالک میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے نے تشویش پیدا کردی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے مئی 2023 میں کورونا وائرس کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا، جس نے عالمی سطح پر تباہی مچا دی تھی، لیکن اب تقریباً دو سال بعد پھر سے چند ممالک میں کیسز میں اضافہ کورونا وائرس سامنے آیا ہے۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ تمام کیسز میں متاثرین کی حالت قابو میں ہے اور انھیں اسپتالوں میں داخل کرانے کی ضرورت نہیں پڑی ہے۔ فلم اداکارہ اور حال ہی میں سلمان خان کے ریلٹی شو ’بگ باس‘ میں نظر آئیں شلپا شروڈکر کورونا وائرس کی زد میں آ گئی ہیں۔ انھوں نے یہ جانکاری اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے شلپا نے اپنے انسٹاگرام پر کوئی پوسٹ نہیں کیا تھا، اور اب انھوں نے اپنی خاموشی کی وجہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کورونا پازیٹو پائی گئی ہیں۔
Source: Social Media
پنجاب:آپ کے ایم ایل اے لال پورہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج
ممبئی سے لکھنؤ جا رہی پشپک ٹرین سے گر کر 5 مسافروں کی موت، زیادہ بھیڑ اور دھکا-مکی کی وجہ سے ہوا حادثہ
چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلیوں کا آئی ای ڈی دھماکہ، اے ایس پی شہید، کئی جوان زخمی
راجہ رگھوونشی قتل معاملہ: اہلیہ سونم غازی پور سے برآمد، 3 حملہ آور بھی گرفتار
دوسہ میں باپ بیٹے کاقتل، بیوی اور اس کے دو بھائی گرفتار
الیکشن فکس کرنے کا الزام مضحکہ خیز، کارکنوں کی بھی توہین: کمیشن
پریس کانفرنس نہ کرنے پر کانگریس نے پھر مودی کو گھیرنے کی کوشش کی
پنجاب:آپ کے ایم ایل اے لال پورہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج
دوسہ میں باپ بیٹے کاقتل، بیوی اور اس کے دو بھائی گرفتار
راجہ رگھوونشی قتل معاملہ: اہلیہ سونم غازی پور سے برآمد، 3 حملہ آور بھی گرفتار
چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلیوں کا آئی ای ڈی دھماکہ، اے ایس پی شہید، کئی جوان زخمی
ممبئی سے لکھنؤ جا رہی پشپک ٹرین سے گر کر 5 مسافروں کی موت، زیادہ بھیڑ اور دھکا-مکی کی وجہ سے ہوا حادثہ
جسٹس شیکھر یادو کے خلاف جانچ روکی گئی، راجیہ سبھا سے ملے خط کے بعد سپریم کورٹ نے کیا کنارہ
بقرعید پر خود کی قربانی کرنے پر علمائے دیوبند کا اظہار افسوس، کہا: خودکشی کرنا اسلام میں حرام -