اندور کے راجہ رگھوونشی قتل معاملے میں میگھالیہ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ مدھیہ پردیش کے رہنے والے 3 حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں سونم نے یوپی کے غازی پور میں خود سپردگی کر دی ہے۔ پولیس ایک دیگر حملہ آور کو پکڑنے کے لیے مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق سونم کی خود سپردگی کی اطلاع غازی پور پولیس نے اندور پولیس کو دے دی ہے۔ جس کے بعد خاتون کو ہولڈ کیا گیا اور اندور پولیس غازی پور پہنچی۔ پورے معاملے کی اطلاع سونم نے اپنے گھر خود ہی کال کرکے دی تھی۔ ’امر اُجالا‘ کی خبر کے مطابق غازی پور سے سونم رگھوونشی کی برآمدگی کے درمیان ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اندور کے راجہ رگھوونشی کے قتل کے لیے مبینہ طور پر تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کے افسروں نے ملزمین کو مدھیہ پردیش کے اندور سے گرفتار کیا ہے۔ ایس پی سٹی گیانیندر ناتھ پرساد نے بتایا کہ انکشا پور واقع ڈھابہ پر رات ایک سے دو بجے سونم روتے ہوئے بدحواس حالت میں ملی تھی۔ ڈھابہ مالک نے 112 نمبر پر کال کیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے مشتبہ خاتون کو میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا۔ اس کیس کے بارے میں میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کانراڈ سنگما نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اندور کے راجہ قتل معاملے میں میگھالیہ پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ مدھیہ پردیش کے رہنے والے 3 حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خاتون نے خود سپردگی کر دی ہے اور دیگر حملہ آور کو پکڑنے کے لیے مہم جاری ہے۔ میگھالیہ کے ڈی جی پی آئی نونگرانگ کا بھی بیان اس معاملے پر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اندور کے شخص کے قتل کے سلسلے اہلیہ سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سونم کو کسی طرح کی چوٹ نہیں لگی ہے۔ وہ پوری طرح ٹھیک ہے۔ اس وقت پولیس کے ذریعہ اسے یوپی کے غازی پور کے ون اسٹاپ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو ایک سیاح گائیڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ اندور کے ہنی مون جوڑے راجہ رگھوونشی اور ان کی اہلیہ سونم جس دن میگھالیہ کے سہرا علاقے سے لاپتہ ہوئے، اس دن ان کے ساتھ تین مرد بھی تھے۔ ایک افسر نے تصدیق کی ہے کہ گائیڈ نے پولیس کو یہ اطلاع دی تھی۔ 23 مئی کو یہ جوڑا لاپتہ ہو گیا تھا، جبکہ 2 جون کو راجہ کی لاش ایک کھڈ میں ملی جبکہ ان کی اہلیہ کی تلاش جاری تھی۔
Source: social media
پنجاب:آپ کے ایم ایل اے لال پورہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج
ممبئی سے لکھنؤ جا رہی پشپک ٹرین سے گر کر 5 مسافروں کی موت، زیادہ بھیڑ اور دھکا-مکی کی وجہ سے ہوا حادثہ
چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلیوں کا آئی ای ڈی دھماکہ، اے ایس پی شہید، کئی جوان زخمی
راجہ رگھوونشی قتل معاملہ: اہلیہ سونم غازی پور سے برآمد، 3 حملہ آور بھی گرفتار
دوسہ میں باپ بیٹے کاقتل، بیوی اور اس کے دو بھائی گرفتار
الیکشن فکس کرنے کا الزام مضحکہ خیز، کارکنوں کی بھی توہین: کمیشن
پریس کانفرنس نہ کرنے پر کانگریس نے پھر مودی کو گھیرنے کی کوشش کی
پنجاب:آپ کے ایم ایل اے لال پورہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج
دوسہ میں باپ بیٹے کاقتل، بیوی اور اس کے دو بھائی گرفتار
راجہ رگھوونشی قتل معاملہ: اہلیہ سونم غازی پور سے برآمد، 3 حملہ آور بھی گرفتار
چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلیوں کا آئی ای ڈی دھماکہ، اے ایس پی شہید، کئی جوان زخمی
ممبئی سے لکھنؤ جا رہی پشپک ٹرین سے گر کر 5 مسافروں کی موت، زیادہ بھیڑ اور دھکا-مکی کی وجہ سے ہوا حادثہ
جسٹس شیکھر یادو کے خلاف جانچ روکی گئی، راجیہ سبھا سے ملے خط کے بعد سپریم کورٹ نے کیا کنارہ
بقرعید پر خود کی قربانی کرنے پر علمائے دیوبند کا اظہار افسوس، کہا: خودکشی کرنا اسلام میں حرام -