National

پنجاب:آپ کے ایم ایل اے لال پورہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

پنجاب:آپ کے ایم ایل اے لال پورہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

ترنتارن، 08 جون: شرومنی اکالی دل کے نائب صدر اور کھڈور صاحب علاقے کے انچارج سابق ایم ایل اے رویندر سنگھ برہم پورہ نے اتوار کے روزپنجاب کی عام آدمی پارٹی کی حکومت پر لدھیانہ ویسٹ ضمنی انتخاب جیتنے کے لیے سرکاری نظام کا غلط استعمال کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انہوں نے اس معاملے میں پنجاب کے چیف الیکشن آفیسر کے سامنے باضابطہ شکایت درج کرائی ہے اور ضابطہ اخلاق کی اس سنگین خلاف ورزی کے ذمہ دار سرکاری افسران اور آپ کے ایم ایل اے منجندر سنگھ لال پورہ کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ آج یہاں پریس بیان جاری کرتے ہوئے مسٹربرہم پورہ نے کہا، "یہ بہت ہی حیران کن اور قابل مذمت ہے کہ تبدیلی اور صاف سیاست کے نام پر لوگوں سے ووٹ لینے والی عام آدمی پارٹی آج اقتدار کے نشے میں جمہوریت کے اصولوں کو پامال کر رہی ہے ۔ پارٹی کی تشہیر کے لئے سرکاری محکموں کا استعمال کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ پنجاب کے لوگوں کے ساتھ سیدھا دھوکہ ہے ۔" اپنی شکایت کی تفصیلات دیتے ہوئے مسٹربرہم پورہ نے بتایا کہ ترنتارن ضلع کے سرکاری پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی پی آر) نے سرکاری سطح پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار سنجیو اروڑہ کے حق میں تشہیرکرتے ہوئے ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے ۔ اس پریس نوٹ میں کھڈور صاحب سے آپ کے ایم ایل اے لال پورہ نے آپ امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments