National

دوسہ میں باپ بیٹے کاقتل، بیوی اور اس کے دو بھائی گرفتار

دوسہ میں باپ بیٹے کاقتل، بیوی اور اس کے دو بھائی گرفتار

جے پور، 08 جون:) راجستھان کے دوسہ ضلع کے پاپڑدا تھانہ علاقے میں چھ جون کو باپ اور بیٹے کے قتل کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے مقتول گھنشام کی بیوی اور اس کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ سات جون کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے کھواراو جی کی جودھیاوالی ڈھانی میں دو افراد کے قتل کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جہاں 70 سالہ تھانسنگھ بیروہ اور ان کے 35 سالہ بیٹے گھنشام بیروہ کی لاشیں ملی۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول گھنشام کی بیوی نرملہ بیروہ گھریلو جھگڑوں سے اس قدر پریشان ہو چکی تھی کہ اس نے اپنے بھائیوں منوج بیروہ اور پردیپ بیروہ کو بلا لیا۔ تینوں نے مل کر تھانسنگھ اور گھنشام پر ڈنڈوں، لاٹھیوں اور اینٹوں سے بے رحمی سے حملہ کر دیا جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع اور مانپور تھانہ پولیس کے تعاون سے نرملہ بیروہ (30) اور دونوں بھائی منوج بیروہ (32) اور پردیپ بیروہ (26) کو گرفتار کر لیا گیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments