National

منی پور میں حالات کشیدہ، میتی لیڈر کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ، 5 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند

منی پور میں حالات کشیدہ، میتی لیڈر کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ، 5 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند

منی پور میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ خبر ہے کہ میتی لیڈروں کی گرفتاری کے بعد کئی علاقوں میں احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے منی پور حکومت نے ریاست کے پانچ اضلاع میں پانچ دنوں کے لیے انٹرنیٹ خدمات بند کر دی ہیں۔ ان اضلاع میں امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، کاکچنگ اور وشنو پور شامل ہیں۔ ان اضلاع میں زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ریاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور افواہوں سے بچنے کے لیے لیا گیا ہے۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات اور جھوٹی خبریں پھیلا کر ماحول کو خراب کر سکتے ہیں۔ حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل سکتی ہے۔ اس لیے رات 11:45 بجے سے موبائل انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس، وی پی این، ڈونگل جیسی خدمات بند کردی گئی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹینگول کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے کوکیتھل اور یوریپوک کے علاقوں میں سڑک پر ٹائر اور فرنیچر جلا کر احتجاج کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ منی پور کے محکمہ داخلہ کے کمشنر کم سکریٹری این اشوک کمار نے ایک بیان میں کہا، “امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، تھوبل، کاکچنگ اور وشنو پور اضلاع میں امن و امان کی نازک صورت حال کو دیکھتے ہوئے، اس بات کا خدشہ ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ قابل اعتراض تصویریں، تقریریں اور ویڈیو پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں، جو لوگوں کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔ “

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments