National

راہل گاندھی الیکشن فکسنگ کی کہانیاں گھڑ رہے ہیں کیونکہ ان کا بہار میں ہارنا یقینی ہے: نڈا

راہل گاندھی الیکشن فکسنگ کی کہانیاں گھڑ رہے ہیں کیونکہ ان کا بہار میں ہارنا یقینی ہے: نڈا

نئی دہلی، 07 جون : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے الیکشن فکسنگ کے الزام پر ہفتہ کو جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگنے لگا ہے کہ بہار میں ان کی شکست یقینی ہے، اس لئے انہوں نے اداروں کو بدنام کرنا شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے مسٹر گاندھی کے مضمون 'انتخابات میں دھاندلی کے لیے فکسنگ' پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ "راہل گاندھی کا تازہ مضمون جھوٹی کہانیاں گھڑنے کا خاکہ ہے۔" بی جے پی صدر نے کہا کہ مسٹر گاندھی مسلسل شکست سے پریشان اور مایوس ہیں اور یہ مضمون ان کی مایوسی کا نتیجہ ہے۔ " آج کچھ اخبارات میں شائع مسٹر گاندھی کے مضمون پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہاکہ "وہ (راہل) ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ بہار میں (ان کی) شکست یقینی ہے۔" مسٹر نڈا نے اس طرح کی کہانیوں کو کانگریس پارٹی لیڈر کا ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ ’’جمہوریت میں ڈرامے کی ضرورت نہیں ہے، اسے سچائی کی ضرورت ہے۔ گزشتہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں کانگریس لیڈر کے لگائے گئے الزامات پر بی جے پی کے سربراہ نے کہاکہ "کانگریس پارٹی حقائق اور اعداد و شمار کو نظر انداز کرتی ہے اور بغیر کسی ثبوت کے اداروں پر الزامات لگاتی ہے۔" بی جے پی صدر نے کہا کہ کانگریس لیڈر کے پاس اپنی شکست کا الزام دوسروں پر ڈالنے کا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ "وہ یہ قدم بہ قدم کیسے کرتے ہیں: مرحلہ 1: کانگریس پارٹی کو ہر الیکشن میں اپنی حرکات کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مرحلہ 2: خود شناسی کے بجائے، وہ عجیب و غریب سازشیں ایجاد کرتے ہیں اور دھاندلی کا رونا روتے ہیں۔ مرحلہ 3: تمام حقائق اور اعداد و شمار کو نظر انداز کرتے ہیں۔ مرحلہ 4: بغیر کسی ثبوت کے اداروں کو بدنام کرتے ہیں۔ ہے۔" مرحلہ5 ثبوتوں کےبجائے سرخیوں کی امید کرتے ہیں۔ قبل ازیں شائع ہونے والی مختلف رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر نڈا نے کہا کہ مہاراشٹر کی فہرستوں سے متعلق کانگریس کے الزامات کو پہلے ہی مسترد کر دیا گیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments