National

چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلیوں کا آئی ای ڈی دھماکہ، اے ایس پی شہید، کئی جوان زخمی

چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلیوں کا آئی ای ڈی دھماکہ، اے ایس پی شہید، کئی جوان زخمی

سکما، 9 جون : چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں پیر کی صبح نکسلیوں نے پولیس افسر کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے اڑا دیا، جس میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) آکاش راؤ گرپنجے شہید ہو گئے۔ جبکہ ایس ڈی او پی، ٹی آئی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا پولیس اہلکار کونٹا-گولا پلی روڈ پر نیا کیمپ لگانے کے بعد پولیس افسر واپس لوٹ رہے تھے۔ اس دوران اے ایس پی گرپنجے نکسلیوں کی طرف سے نصب آئی ای ڈی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں کونٹا ہیلتھ سنٹر لایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ایڈیشنل ایس پی آکاش علاقے میں پیدل گشت ڈیوٹی پر تھے۔ تاکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-ماؤسٹ (سی پی آئی- مانواز) کی طرف سے 10 جون کو بھارت بند کی کال کے پیش نظر کسی بھی قسم کے نکسلی واقعہ کو روکا جا سکے۔ آئی جی بستر پی سندرراج نے بتایا کہ اے ایس پی کونٹا ڈویژن، ضلع سکما، آکاش راؤ گرپنجے کونٹا-ایرابورا روڈ پر ڈونڈرا کے قریب ایک آئی ای ڈی دھماکے میں شدید زخمی ہوئے اور علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ دھماکے میں کئی دیگر افسران اور سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments