National

چیف گرنتھی نے آپریشن سندور کے دوران ایئر ڈیفنس گنز کو تعینات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی: امرجیت

چیف گرنتھی نے آپریشن سندور کے دوران ایئر ڈیفنس گنز کو تعینات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی: امرجیت

امرتسر، 20 مئی :سچکھنڈ سری ہرمندر صاحب کے ایڈیشنل چیف گرنتھی گیانی امرجیت سنگھ نے ہندوستانی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سُمیر ایوان ڈی کنہا کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہرمندر صاحب کے چیف گرنتھی نے آپریشن سندور کے دوران ایئر ڈیفنس گن تعینات کرنے کی اجازت دی تھی۔ گیانی امرجیت سنگھ نے واضح کیا کہ سری ہرمندر صاحب کی انتظامیہ نے مقررہ وقت کے اندر اندر احاطے کی بیرونی اور اوپری لائٹوں کو بند کرکے شہر بھر میں بلیک آؤٹ سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کیا تھا۔ تاہم، جن مقامات پر مذہبی ضابطہ اخلاق (وقار) پر عمل کیا جاتا ہے، وہاں لائٹیں جلائی گئیں اور مذہبی مقام کا تقدس پوری ذمہ داری کے ساتھ برقرار رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی افسر کا یہ دعویٰ کہ میجر جنرل نے آپریشن سندور کے دوران ایئر ڈیفنس گنز کی تعیناتی کی اجازت دی تھی بالکل غلط ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسی کوئی اجازت کبھی نہیں دی گئی اور نہ ہی اس مقدس مقام پر ایسی کسی تعیناتی کی اجازت ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سری دربار صاحب، گرو رام داس جی کا لنگر، سری اکھنڈ پاٹھ صاحب مقام اور دیگر متعلقہ گوردواروں میں روزانہ کی مذہبی رسومات سخت پروٹوکول کے مطابق ادا کی جاتی ہیں اور کسی کو ان میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں کشیدہ صورتحال کے باوجود سری ہرمندر صاحب میں پورے مذہبی ضابطہ اخلاق کی پابندی عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ جاری رہی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments