National

پنجاب میں واگہہ- اٹاری بارڈر پر عوام کے لیے بیٹنگ ریٹریٹ تقریب دوبارہ شروع

پنجاب میں واگہہ- اٹاری بارڈر پر عوام کے لیے بیٹنگ ریٹریٹ تقریب دوبارہ شروع

امرتسر، 20 مئی : پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان کی طرف سے آپریشن سندور کے بعد اسے روک دیئے جانے کے تقریباً دو ہفتے بعد منگل کو امرتسر میں اٹاری-واگہہ سرحد اور پنجاب کے فیروز پور میں حسینی والا اور صادقی سرحدوں پر ریٹریٹ کی تقریب دوبارہ شروع ہوئی۔ منگل کو شام 6.30 بجے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں اور پاکستانی رینجرز کے درمیان ریٹریٹ کی تقریب ہوئی جو آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے تقریب کے دوران پاکستان رینجرس سے مصافحہ نہیں کیا اور پہلے کے اعلان کے مطابق اس عمل میں گیٹ نہیں کھولا گیا۔ بی ایس ایف کے مطابق آج یہ مظاہرہ صرف میڈیا والوں کے لیے کھلا تھا لیکن آج تقریباً پانچ سے چھ سو لوگ تقریب دیکھنے پہنچے تھے۔ بدھ سے عام لوگ اس میں پوری طرح شرکت کر سکیں گے۔ بی ایس ایف نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے المناک حملے کے بعد فوجی جوابی کارروائی کے طور پر 8 مئی کو اٹاری سرحد پر ریٹریٹ کی تقریب روک دی تھی۔ اس حملے میں 26 افراد کی جانیں گئیں۔ بی ایس ایف نے عوام کی حفاظت سے متعلق خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے تینوں مقامات پر تقریب میں لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ یہ فیصلہ آپریشن سندور کے آغاز کے ایک دن بعد لیا گیا، جس کے تحت ہندوستان نے پاکستان اورمقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانے تباہ کر دیے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments