National

’انڈیا نے کتنے طیارے صرف اس لیے کھوئے کیونکہ پاکستان کو حملے کا علم تھا؟‘ راہل گاندھی کا انڈین وزیرِ خارجہ سے سوال

’انڈیا نے کتنے طیارے صرف اس لیے کھوئے کیونکہ پاکستان کو حملے کا علم تھا؟‘ راہل گاندھی کا انڈین وزیرِ خارجہ سے سوال

پارلیمان میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سوال کیا ہے کہ وہ بتائیں کہ انڈیا نے کتنے طیارے صرف اس لیے کھوئے کیونکہ پاکستان کو حملے کا پہلے سے علم تھا۔ سوموار کے روز، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو حملے کے بارے میں پہلے سے آگاہ کرنا کوئی کوتاہی نہیں بلکہ جرم ہے۔ کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ قوم کو سچ جاننے کا حق ہے۔ اس سے قبل سنیچر کے روز راہل گاندھی نے ایس جے شنکر کے سات مئی کے حملے سے قبل پاکستان سے معلومات شیئر کرنے کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’حملے سے قبل پاکستان کو آگاہ کرنا جرم ہے۔ جے شنکر بتائیں اس کی اجازت انھیں کس نے دی؟‘ ان کا کہنا تھا کہ ’حملہ شروع کرنے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے۔‘ راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا کہ ’وزیر خارجہ کھلے عام تسلیم کر رہے ہیں کہ انڈین حکومت نے یہ کام کیا ہے۔‘ انھوں نے لکھا کہ ’وزیر خارجہ بتائیں کہ اس کی اجازت انھیں کس نے دی اور یہ بھی بتائیں کہ ان کے اس اعلان کے باعث ہماری فضائیہ کے کتنے طیارے ضائع ہوئے؟‘ گذشتہ ہفتے جمعے کے روز انڈین وزیر خارجہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ان کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران پاکستان کے خلاف حملوں میں کامیابی کا دعویٰ کرتے سنا گیا۔ اسی ویڈیو کلپ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’ہم نے پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے آنے لگے ہیں اورہمارا مقصد ملٹری کو نشانہ بنانا نہیں ہے تو ان کے پاس آپشن ہے کہ وہ اس میں مداخلت نہ کریں۔ تاہم انھوں نے اس کو قبول نہ کیا۔‘ یہ بھی یاد رہے کہ راہل گاندھی کی جانب سے جے شنکر کے بیان پر سوالات اٹھانے کے بیان سے قبل انڈیا کی فیکٹ چیک ایجنسی پریس انفارمیشن بیورو نے اپنے ایک بیان میں جے شنکر سے منسوب کیے جانے والے بیان کی تردید کی تھی۔ جے شنکر کے ویڈیو بیان پر وضاحت دیتے ہوئے پی آئی بی نے کہا تھا کہ ’وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بیان کو توڑ موڑ کر اور غلط تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے۔‘

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments