National

بہرائچ میں دم گھٹنے سے پانچ لوگوں کی موت، تین کی حالت نازک

بہرائچ میں دم گھٹنے سے پانچ لوگوں کی موت، تین کی حالت نازک

بہرائچ، 25 اپریل: اترپردیش میں ضلع بہرائچ کے درگاہ علاقے میں جمعہ کی صبح رائس مل کے ڈرائر سے نکلنے والے دھوئیں کے سبب دم گھٹنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید بیمار ہو گئے اور انہیں میڈیکل کالج بہرائچ میں داخل کرایا گیا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ درگاہ تھانہ علاقے میں واقع راج گڑھیا فوڈ فیکٹری میں جمعہ کی صبح اس وقت افراتفری مچ گئی جب ڈرائر سے اچانک دھواں نکلنے لگا۔ فیکٹری میں کام کرنے والے لوگوں کو اس بات کا علم ہوا تو وہ اس خوف سے آگ بجھانے کے لیے نکل گئے لیکن دم گھٹنے سے 8 افراد بے ہوش ہوگئے۔ ان سبھی کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال لایا گیا، جہاں جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ تین کا علاج ابھی جاری ہے۔ قنوج کے گداوانہ سوری کے رہنے والے مہلوکین کی شناخت غفار علی (40)، ببلو (28)، رجنیش کمار (35) ، شراوستی میں سرسیا کے رہنے والے ظہور (50) اور بہار کے مدھے پورہ کے رہنے والے بٹو شاہ (30) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس دوران سکھ دیو، دیوی پرساد اور سریندر شکلا کا علاج میڈیکل کالج کے ایمرجنسی وارڈ میں چل رہا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments