اقوام متحدہ/نئی دہلی، 26 اپریل :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے ارکان نے جموں و کشمیر میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے اطلاعاتی مرکز کے پریس بیان کے مطابق، سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے خاندانوں اور حکومت ہند اور نیپال کی حکومت کے تئیں اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ جمعرات کو جاری کئے گئےے ایک بیان میں سلامتی کونسل کے صدر جیروم بونافونٹ (فرانس) نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کے اس قابل مذمت فعل کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور اسپانسرز کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے دائرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا جوابدہ ہونا ضروری ہے اور تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران کے ساتھ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق فعال تعاون کریں۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل مجرمانہ اور بلاجواز ہے، چاہے اس کا مقصد کچھ بھی ہو ، چاہے وہ کہیں بھی، کبھی بھی اور ک کسی کی طرف سے کیا گیا ہو۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون، بین الاقوامی پناہ گزینوں کے قانون اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت دیگر ذمہ داریوں کے مطابق سبھی ریاستوں کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
Source: uni urdu news service
بہرائچ میں دم گھٹنے سے پانچ لوگوں کی موت، تین کی حالت نازک
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف کل بھوپال بند، بی جے پی کی طرف سے کینڈل مارچ
بانڈی پورہ کے کلنار اجس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ، آپریشن جاری
ایل او سی پر رات بھر فائرنگ، پاکستانی اشتعال انگیزی کا ہندستان نے دیا سخت جواب
یوپی بورڈ امتحان میں بیٹیوں نے لہرایا پرچم
’ریاستوں میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت کریں اور واپس بھیجیں‘، امت شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے کی بات
جنوبی کشمیر میں تین ملی ٹنٹوں کے مکان مسمار کئے گئے
برطانیہ میں پاکستانی اہلکار نے پہلگام حملے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ہندستانیوں کو گلے کاٹنے کی دھمکی دی، ویڈیو وائرل
پہلگام حملہ: ایران کی بھارت پاکستان کے بیچ ثالثی کی پیشکش، سعودی عرب کی دونوں ممالک سے تبادلہ خیال
پاکستانیوں پر کوئی اعتبار نہیں، سیما حیدر ہو یا دہشت گرد،سیما حیدر کو پاکستان بھیجیں: متھلیش بھابھی