National

داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر 2017 تاون کیس میں بری

داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر 2017 تاون کیس میں بری

ممبئی ، 26 اپریل:) مکوکا کی ایک خصوصی عدالت نے 2017 میں تھانے میں درج بھتہ خوری کے ایک معاملے میں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔ عدالت نے اس مقدمے میں کاسکر کے ساتھ شریک ملزم اسرار صیاد کو بھی بری کر دیا، جبکہ تیسرے ملزم ممتاز شیخ کی سماعت کے دوران موت واقع ہو چکی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ تھانے کے کسارواداولی پولیس اسٹیشن میں ایک مقامی بلڈر کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔ اس وقت انسداد بھتہ خوری سیل کی قیادت مشہور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما کر رہے تھے۔ بلڈر نے شکایت میں دعویٰ کیا تھا کہ 2015 اور 2016 کے دوران ملزمان کی مانگ پر اس نے 2 فلیٹ اور 90 لاکھ روپے دیے تھے۔ استغاثہ کے مطابق بلڈر نے تھانے کے کاویسر علاقے میں ترقیاتی منصوبے کے لیے زمین خریدی تھی، لیکن قانونی ورثا کے ساتھ واجبات کے حوالے سے تنازعہ پیدا ہو گیا۔ اسی دوران ممتاز شیخ، جو ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ تھا، بلڈر سے رابطے میں آیا اور تصفیہ کی بات کی۔ شیخ بعد میں اسرار صیاد کو ساتھ لے کر بلڈر کے پروجیکٹ سائٹ پر آیا۔ صیاد نے دعویٰ کیا کہ وہ اقبال کاسکر کے لیے کام کرتا ہے اور بتایا کہ زمین اصل مالک سے کاسکر نے خریدی ہے، لہٰذا بلڈر کو ان کے مطالبات پورے کرنے ہوں گے۔ بلڈر نے گواہی دی کہ دونوں نے اس سے 4 فلیٹ اور 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ اس نے ایک فلیٹ اصل مالکان کے نام، دوسرا شیخ کے نام پر رجسٹر کرایا اور دو فلیٹ فروخت کر کے اقبال کاسکر کو 60 لاکھ روپے دیے۔ بلڈر نے مزید کہا کہ وقتاً فوقتاً بقیہ 30 لاکھ روپے بھی کاسکر کو ادا کیے گئے۔ بلڈر کے مطابق جون 2017 میں شیخ اور صیاد دوبارہ اس سے ملے اور کہا کہ کاسکر کو اسی پلاٹ سے متعلق بات کرنی ہے۔ خوفزدہ ہو کر بلڈر نے 18 ستمبر 2017 کو پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ اقبال کاسکر پر اس وقت جبری وصولی کے 3 الگ الگ مقدمات درج تھے اور اب وہ ان تینوں سے بری ہو چکا ہے۔ ان ہی مقدمات کی بنیاد پر تھانے پولیس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تحت منی لانڈرنگ کا بھی ایک مقدمہ درج کیا تھا، جو اب بھی زیر التوا ہے۔ اس مقدمے کی موجودگی کے باعث کاسکر فی الحال جیل میں ہی رہے گا

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments