پہلگام حملے کے بارے میں گریٹر نوئیڈا کے رہائشی متھیلیش بھابھی نے کہا کہ جوسیاح وہاں گئے تھے ان کا کیا قصور تھا کہ انہیں گولی مار دی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے کشمیری مسلمانوں نے سیاحوں کی جان بھی بچائی۔ کل یعنی 25 اپریل کو ایک نیوز چینل سے پاکستانیوں کی ملک بدری کے بارے میں سیما حیدر کے ایک سوال پر متھیلیش بھابھی نے کہا کہ حکومت ویزے پر آنے والوں کو واپس بھیج رہی ہے لیکن غیر قانونی طور پر ہندستان میں داخل ہونے والوں کو واپس کیوں نہیں بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سیما حیدر یہاں کیوں رہ رہی ہے، حکومت نے انہیں ابھی تک واپس کیوں نہیں بھیجا؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہوا بھی زہریلی ہے اور سیما حیدر بھی یہاں آکر ماں بنی۔ اس نے یہ سب کچھ ہندستان میں رہنے کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیما حیدر شہریت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے اور بچوں کو جنم بھی دے سکتی ہے۔ حکومت اسے بھی واپس بھیجے۔ اس کے ہندوستان میں رہنے سے حکومت کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ سیما حیدر پر سوال اٹھاتے ہوئے متھیلیش بھابھی نے کہا کہ جب سے وہ یہاں آئی ہے بہت سی لڑکیاں لاپتہ ہو چکی ہیں اور بہت سی لڑکیاں اسلام قبول کر رہی ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ سیما حیدر کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں پر کوئی اعتبار نہیں، سیما حیدر ہو یا دہشت گرد۔ سیما حیدر کی شادی اور بچے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہیں۔ اس کے دل و دماغ میں کیا چل رہا ہے کہ اس کی ضمانت کون دے گا۔
Source: social media
بہرائچ میں دم گھٹنے سے پانچ لوگوں کی موت، تین کی حالت نازک
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف کل بھوپال بند، بی جے پی کی طرف سے کینڈل مارچ
بانڈی پورہ کے کلنار اجس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ، آپریشن جاری
ایل او سی پر رات بھر فائرنگ، پاکستانی اشتعال انگیزی کا ہندستان نے دیا سخت جواب
یوپی بورڈ امتحان میں بیٹیوں نے لہرایا پرچم
’ریاستوں میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت کریں اور واپس بھیجیں‘، امت شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے کی بات
جنوبی کشمیر میں تین ملی ٹنٹوں کے مکان مسمار کئے گئے
برطانیہ میں پاکستانی اہلکار نے پہلگام حملے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ہندستانیوں کو گلے کاٹنے کی دھمکی دی، ویڈیو وائرل
پہلگام حملہ: ایران کی بھارت پاکستان کے بیچ ثالثی کی پیشکش، سعودی عرب کی دونوں ممالک سے تبادلہ خیال
پاکستانیوں پر کوئی اعتبار نہیں، سیما حیدر ہو یا دہشت گرد،سیما حیدر کو پاکستان بھیجیں: متھلیش بھابھی