National

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف کل بھوپال بند، بی جے پی کی طرف سے کینڈل مارچ

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف کل بھوپال بند، بی جے پی کی طرف سے کینڈل مارچ

بھوپال، 25 اپریل:پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کے درمیان مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں کل بازار بند رکھنے کی کال دی گئی ہے۔ بھوپال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کل ہفتہ کے روز دارالحکومت بھوپال میں بازار بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ تنظیم نے تمام کاروباری اداروں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 اپریل کو اپنے کاروبار بند رکھیں۔ دریں اثناء احتجاج کے طور پر ضلع بی جے پی کی طرف سے کل رات مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر وشنودت شرما کی قیادت میں مشعل جلوس نکالا گیا۔ اس کے تحت پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے مقامی نیو مارکیٹ کے نانکیہ پٹرول پمپ سے روشن پورہ چوراہا تک پیدل مارچ کیا۔ مسٹر وشنودت شرما روشن پورہ کراسنگ پر پہنچے اور دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کیا اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر وشنو دت شرما نے مشعل جلوس کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی پر آخری کیل ٹھونک دی جائے گی۔ پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ہندوستان کی روح پر حملہ ہے جسے ہندوستان برداشت نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں پورا ہندوستان اس حملے کے خلاف احتجاج میں ایک ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسے دہشت گردوں کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بھوپال کے لوگوں نے بھی کینڈل مارچ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کو خبردار کیا کہ ملک کے عوام اس طرح کے واقعات کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments