گزشتہ ہفتے یوگنڈا میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں کے سبب یوگنڈا کے مشرقی علاقے میں گزشتہ ہفتے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں اب تک 28 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق 2 سے 3 سالہ بچوں کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں، جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ یوگنڈا ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اکتوبر سے شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ 2010ء میں اسی علاقے میں ایک لینڈ سلائیڈ کے باعث 80 اموات ہوئی تھیں۔
Source: social media
حسینہ واجد نے محمد یونس کو قتلِ عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا
باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا
وسط ایشیائی ریاست جارجیا میں یورپی یونین کے حامی شہریوں کا حکومت مخالف احتجاج
شام میں چند دنوں میں پچاس ہزار افراد بے گھر ہو گئے:اقوام متحدہ
اسرائیل کا جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ
یوگنڈا میں لینڈ سلائیڈنگ، 28 افراد ہلاک
کوریا : صدر کے مستعفی نہ ہونے پر اپوزیشن کی بغاوت کا مقدمہ چلانے کی دھمکی
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام پر زور،بھاری اکثریت سے قرارداد منظور
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، روس کا یوکرین پر شام میں باغیوں کی مدد کا الزام
جنوبی کوریا کے صدر کا 6 گھنٹے بعد ہی ملک سے مارشل لا اٹھانے کا اعلان