امریکا نے آج بدھ کے روز اعلان میں کہا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے مستقل فوجی اڈے کی تعمیر مسترد کرتا ہے۔ یہ موقف امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں عکسری تنصیبات کی تعمیر تیز کرنے کے درپے ہے۔ امریکی اخبار نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں اس فوجی اڈے کی تعمیر کے کام میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں 600 سے زیادہ عمارتوں کو منہدم کیا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت اس جانب اشارہ ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں طویل مدت تک اپنا وجود باقی رکھنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ودانت پٹیل نے کہا کہ امریکا اس معلومات کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ ساتھ ہی پٹیل نے واضح کیا کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن ایک برس سے زیادہ عرصہ پہلے اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے وقت ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے کسی بھی مستقل وجود کی مخالفت کرتے ہیں۔ پٹیل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر "نیویارک ٹائمز" کی معلومات درست ہ یں تو پھر یقینی طور پر یہ بات وزیر خارجہ بلنکن کے متعین کردہ کئی بنیادی اصولوں سے متصادم ہے۔ پٹیل نے مزید کہا کہ "غزہ کی پٹی میں اراضی کم کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، اس سے زیادہ اہم بات یہ کہ فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے جبری ہجرت ممکن نہیں ہے"۔ دوسری جانب امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) کے ترجمان جنرل بیٹ رائیڈر کا کہنا ہے کہ امریکا کا موقف یہ ہے کہ "غزہ میں ایک بار فائر بندی ہو جائے اور حماس کا خطرہ بھی ختم ہو جائے تو اس کے بعد اسرائیل کو وہاں قبضہ جاری نہیں رکھنا چاہیے"۔ جنرل رائیڈر نے مزید کہا کہ "ہم اپنے اسرائیلی شراکت داروں کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت جاری رکھیں گے، تاہم اہم بات فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانا اور اس خوف ناک تنازع کا خاتمہ ممکن بنانا ہے"۔
Source: social media
تیل کی فروخت اور جوہری پروگرام؛ امریکا نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں
غزہ : مختلف علاقوں پر بمباری اور ٹینک حملے ، 6 بچوں سمیت 20 فلسطینی جاں بحق
شرح آبادی میں اضافے کے لیے 'محبت کی تعلیم' فراہم کریں: چین کا یونیورسٹیز پر زور
ٹرمپ نے نامزدکردہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا
شام کے تنازع پر روس، ایران اور ترکی ’قریبی رابطے میں‘ ہیں: ماسکو
جنوبی کوریا کے صدر کی کابینہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
افغانستان: خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی
برطانیہ: شاہ چارلس کی امیرِ قطر کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف
ناروے کے دولت فنڈ کے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام سے مالی روابط منقطع
کوریا : صدر کے مستعفی نہ ہونے پر اپوزیشن کی بغاوت کا مقدمہ چلانے کی دھمکی
حماہ کے دیہی علاقے میں "ضخیم تر فوجی قافلہ" داخل ہو گیا : شامی فوج
ناک کی سرجری کروانے پر پیرو کی خاتون صدر سے استعفے کا مطالبہ
افغانستان؛ کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر شاہد عمر اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
غزہ میں اسرائیل کے مستقل فوجی اڈے کی تعمیر ، واشنطن کی مخالفت